وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

گوا میں منعقد ہونے والے آئی ایف ایف آئی 2026 کے ویو ایکس اسٹارٹ اَپ پویلین کے لیے رجسٹریشن کل بند ہو جائے گی


فلم اور اس سے وابستہ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس 13 نومبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور نمائش کے لیے جگہ مختص کرا سکتے ہیں

ویوز بازار اسٹارٹ اَپس کو اپنی اختراعات پیش کرنے اور عالمی فلم و ذرائع ابلاغ کی صنعت سے رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 12:59PM by PIB Delhi

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اہل اسٹارٹ اَپس کو آخری یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی)، گوا کے ساتھ منعقد ہونے والے ویوز بازار میں ویو ایکس اسٹارٹ اَپ پویلین کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں اور نمائش کے لیے جگہ مختص کرائیں۔ رجسٹریشن کی مدت کل، 13 نومبر 2026 کو ختم ہو جائے گی۔

وزارت نے اپنے اہم اسٹارٹ اَپ فروغ کے پروگرام ویو ایکس کے تحت فلم، ذرائع ابلاغ اور ان سے وابستہ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے والے ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس کو اس تقریب میں اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور اختراعی حل پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔ ان شعبوں میں اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) شامل ہیں۔

ویو ایکس اسٹارٹ اَپ پویلین کے ذریعے منتخب اسٹارٹ اَپس کو ویوز بازار میں اپنی اختراعات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ ویوز بازار رابطہ کاری کا ایک اہم مرکز ہے، جہاں عالمی ذرائع ابلاغ اور تفریحی صنعت کے سرکردہ اہم شراکت داروں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ اسٹارٹ اَپس کو ملکی اور بین الاقوامی فلم سازوں، پروڈکشن ہاؤسز، اسٹوڈیوز اور سرمایہ کاروں سے تبادلۂ خیال کا موقع بھی ملے گا، جس سے باہمی تعاون اور کاروباری شراکت داری کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

یہ57واں آئی ایف ایف آئی 20 سے 28 نومبر 2026 تک گوا میں منعقد ہوگا، جب کہ ویوز بازار میں اسٹارٹ اَپس کی نمائش 20 سے 24 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔

رجسٹریشن اور اہلیت

رجسٹریشن صرف فلم، ذرائع ابلاغ اور ان سے وابستہ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے والے ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس کے لیے کھلی ہے۔ موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ ویو ایکس کی جانب سے تشکیل دی گئی سلیکشن کمیٹی لے گی اور اہل درخواستوں کو شارٹ لسٹ کرے گی۔

دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اَپس 13 نومبر 2026 تک سرکاری پورٹل wavex.wavesbazaar.com  کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکتے ہیں اور نمائش کے لیے جگہ مختص کرا سکتے ہیں۔

ویو ایکس کے بارے میں

ویو ایکس، وزارتِ اطلاعات و نشریات کا ایک خصوصی اسٹارٹ اَپ کو فروغ دینے والا پروگرام ہے، جس کا مقصد بھارت کے ذرائع ابلاغ، تفریح اور اے وی جی سی-ایکس آر کے شعبوں میں اختراع، کاروبار اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) ہر سال گوا میں منعقد ہوتا ہے اور ایشیا کے نمایاں فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھارت اور دنیا بھر کے فلم سازوں، صنعت سے وابستہ پیشہ ور افراد اور سنیما کے شائقین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں وہ فلمی فن کے اعلیٰ معیار کا جشن منانے کے ساتھ تخلیقی تبادلے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7533


(ریلیز آئی ڈی: 2335358) وزیٹر کاؤنٹر : 9