وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

اروناچل پردیش میں اب تک تقریباً 50,000 عقیدت مندوں نے بھگوان شاکیہ منی بدھ کے مقدس تبرکات کی عقیدت و احترام کے ساتھ زیارت کی


یہ نمائش بومڈیلا کے ٹی جی ایل بدھ مٹھ میں 13 نومبر تک اور نامسائی کے گولڈن پگوڈا میں 14 سے 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 11:42AM by PIB Delhi

اروناچل پردیش میں بھگوان شاکیہ منی بدھ کے مقدس تبرکات کی نمائش کے دوران عقیدت و احترام کا غیر معمولی جذبہ دیکھنے میں آ رہا ہے- اب تک ریاست کے مختلف علاقوں سے تقریباً 50,000 عقیدت مند ان مقدس تبرکات کی زیارت کرکے اپنی عقیدت و احترام کا اظہار کر چکے ہیں۔ نمائش کے دوسرے ہفتے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اروناچل پردیش کے مختلف علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کو عبادت کرنے، آشیرواد حاصل کرنے اور مقدس تبرکات کی روحانی اہمیت سے فیض یاب ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261112114330_5a5625.jpg

یہ نمائش 31 اکتوبر 2026 کو گیڈن نامگیال لہاتسے بدھ مٹھ (توانگ مٹھ) میں شروع ہوئی تھی اور 7 نومبر 2026 کو وہاں اختتام پذیر ہوئی۔اس دوران توانگ اور اس کے نواحی علاقوں سے 31,000 سے زائد عقیدت مند  مٹھ پہنچے اور مقدس تبرکات کی زیارت کر کےدعاؤں کے ساتھ اپنی عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

توانگ میں نمائش کے اختتام کے بعد مقدس تبرکات 8 نومبر 2026 کو بومڈیلا کی تھبچوگ گاتسل لنگ (ٹی جی ایل) مٹھ پہنچے، جسے لوئر گومپا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس نمائش کو مقامی لوگوں اور آس پاس کے علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے حوصلہ افزا پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں مٹھ پہنچ کر گہرے عقیدت و احترام کے ساتھ مقدس تبرکات کے حضور دعائیں کرکےاپنی عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کی شرکت اس خطے کی مضبوط بدھ مت روایات اور روحانی ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261112114339_afff76.jpg

بومڈیلا کی ٹی جی ایل مٹھ میں مقدس تبرکات کی عوامی نمائش 13 نومبر 2026 تک جاری رہے گی، جس سے عقیدت مندوں کو ان کے درشن کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ بومڈیلا میں نمائش کے اختتام کے بعد مقدس تبرکات نامسائی کے گولڈن پگوڈا لے جائے جائیں گے، جہاں 14 سے 20 نومبر 2026 تک عوام ان کی زیارت کر سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261112114348_16a540.jpg

اس نمائش کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت ثقافت، نئی دہلی کے نیشنل میوزیم، حکومت اروناچل پردیش اور نئی دہلی کی انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کے عظیم بدھ مت ورثے کے تحفظ اور فروغ کے ساتھ ساتھ بدھ مت کے پیروکاروں اور برادریوں کے ساتھ ملک کے ثقافتی اور روحانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے تئیں حکومت ہند کے مسلسل عزم کا عکاس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261112114356_6fcd2d.jpg

 

***

ش ح۔ م ع ن- ج

U.NO.7529


(ریلیز آئی ڈی: 2335325) وزیٹر کاؤنٹر : 7