جل شکتی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اٹل بھوجل یوجنا کا نفاذ اور اس کے اثرات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 JUL 2026 4:52PM by PIB Delhi

اٹل بھوجل یوجنا زیرِ زمین پانی کے انتظام سے متعلق ایک عوامی شراکت داری پر مبنی اسکیم ہے. جسے یکم اپریل 2020 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران سات ریاستوں یعنی گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش کے 80 اضلاع کے 229 بلاکس کی 8,203 ایسی گرام پنچایتوں میں تجرباتی بنیاد پر نافذ کیا گیا، جہاں پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے۔ اس اسکیم کو چھتیس گڑھ میں نافذ نہیں کیا گیا۔

اٹل بھوجل یوجنا کے مجموعی اثرات کا جائزہ کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) نے انجام دیا ہے۔ اسکیم کے نفاذ والے علاقوں میں تفصیلی میدانی سروے اور مقامی برادریوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کی بنیاد پر تیار کردہ اس مطالعے میں اسکیم کے نتیجے میں آنے والی کئی اہم تبدیلیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں صلاحیت سازی اور اطلاعات، تعلیم و مواصلات (آئی ای سی) کی سرگرمیوں کے ذریعے زیرِ زمین پانی سے متعلق عوامی بیداری میں اضافہ، زیرِ زمین پانی کے انتظام میں قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت، سماجی شمولیت، مجموعی طور پر معلومات میں اضافہ اور زیرِ زمین پانی کے تحفظ و آبی انتظام میں حصہ لینے کے لیے مقامی برادریوں کی آمادگی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کی ایک نقل آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کی ویب سائٹ پر درج ذیل لنک پر دستیاب ہے: \

 

https://www.jalshakti-dowr.gov.in/static/uploads/2026/07/597fd8727a8d10641bd33d7d22ce0459.pdf

اٹل بھوجل یوجنا کے تحت آبی تحفظ اور زیرِ زمین پانی کی سطح کو دوبارہ بلند کرنے کے لیے تعمیر یا مرمت کیے گئے پانی کی فراہمی سے متعلق ڈھانچوں کی ریاست اور ضلع وار تفصیلات ضمیمہ-II میں فراہم کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں اٹل بھوجل یوجنا کے تحت مجموعی طور پر 11,622 ایسے ڈھانچے تعمیر یا مرمت کیے گئے ہیں، جن میں سے 589 ڈھانچے ضلع جلگاؤں میں واقع ہیں۔

2023 سے 2025 کے دوران کیے گئے جائزے کے مطابق، اٹل بھوجل یوجنا کے تحت شامل 229 بلاکس میں سے 180 بلاکس میں زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ ان بلاکس کی فہرست ضمیمہII- میں فراہم کی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں اس اسکیم کے تحت شامل 43 بلاکس میں سے 39 بلاکس میں جائزے کے دوران زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری درج کی گئی۔ مزید برآں، مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے اسکیم میں شامل چاروں بلاکس، یعنی املنیر، پارولا، راویر اور یاول میں بھی اس جائزے کے دوران زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری دیکھی گئی۔

عوامی شراکت داری حکومت کی آبی تحفظ کی کوششوں کی بنیاد ہے۔ اٹل بھوجل یوجنا کے تحت تمام گرام پنچایتوں نے عوامی شراکت سے آبی بجٹ اور آبی تحفظ کے منصوبے تیار کیے اور ہر سال ان کی تجدید کی۔ اس عمل میں گرام پنچایت کی سطح پر 1.28 لاکھ سے زیادہ تربیتی پروگراموں کے ذریعے تعاون فراہم کیا گیا۔ غیر سرکاری تنظیموں کو ضلعی نفاذی شراکت داروں کے طور پر شامل کیا گیا اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی کم از کم 33 فیصد فعال شرکت لازمی قرار دی گئی۔ جل سنچئے جن بھاگیداری کے تحت بارش کے پانی کو جمع کرنے کے ڈھانچوں کی تعمیر کے لیے برادریوں، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت فراہم کی جانے والی معاونت، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور مقامی اداروں کو متحرک کرکے پورے سماج کی شمولیت پر مبنی طریقۂ کار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت انجام دی گئی اہم سرگرمیاں اور کام درج ذیل ہیں:

  • تمام سات ریاستوں کی 8,203 اٹل جل گرام پنچایتوں میں زیرِ زمین پانی سے متعلق اعداد و شمار کی پیمائش اور انہیں عوام کے لیے دستیاب بنانے کا کام روایتی اور برقی دونوں ذرائع سے انجام دیا گیا ہے۔
  • تمام سات ریاستوں کی تمام گرام پنچایتوں نے عوامی شراکت سے آبی بجٹ اور آبی تحفظ کے منصوبے تیار کیے ہیں اور ہر سال ان کی تجدید کی ہے۔
  • گرام پنچایتوں کی سطح پر 1.28 لاکھ سے زیادہ تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پر بھی صلاحیت سازی کے تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔
  • اس یوجنا کے تحت تقریباً تمام گرام پنچایتوں میں پیزومیٹر کے ساتھ ڈیجیٹل آبی سطح ریکارڈر اور بارش کی پیمائش کرنے والے آلات نصب کیے گئے ہیں۔
  • گرام پنچایتوں کی سطح پر تقریباً 70,000 کنوؤں کی نگرانی کی گئی ہے اور ان سے متعلق اعداد و شمار عوام کے ساتھ مشترک کیے گئے ہیں۔
  • آبی تحفظ اور زیرِ زمین پانی کی مصنوعی تجدید کے 99,000 سے زیادہ موجودہ ڈھانچوں کی نقشہ سازی کی گئی ہے۔
  • سات ریاستوں میں تقریباً 9.7 لاکھ ہیکٹیئر رقبے کو پانی کے مؤثر استعمال کے طریقوں، مثلاً ڈرِپ اور اسپرنکلر آبپاشی، ملچنگ اور فصلوں کے تنوع وغیرہ کے دائرے میں لایا گیا ہے۔

مہاراشٹر کا ضلع اکولا اٹل بھوجل یوجنا کے تحت شامل نہیں تھا۔

اٹل بھوجل یوجنا ایک تجرباتی پروگرام تھا، جسے ایک مقررہ مدت اور مالی تخصیص کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔ اس پروگرام نے برادریوں کو مرکز میں رکھ کر زیرِ زمین پانی کے انتظام کے طریقۂ کار کی افادیت کو کامیابی کے ساتھ ثابت کیا ہے اور ایک ایسا قابلِ تقلید نمونہ فراہم کیا ہے، جسے دیگر ریاستیں بھی اپنے یہاں نافذ کر سکتی ہیں۔

مدھیہ پردیش ریاست میں اٹل بھوجل یوجنا کے تحت انجام دی گئی سرگرمیوں اور کاموں کی تفصیلات ضمیمہ-III میں فراہم کی گئی ہیں۔

***

ضمیمہ-I

ریاست

ضلع

تعمیر شدہ/تزئین شدہ سپلائی سائیڈ ڈھانچے کی تعداد (جیسے چیک ڈیم، تالاب، ریچارج شافٹ وغیرہ(

گجرات

بناسکانٹھا

1803

گاندھی نگر

392

کچھ

1667

مہیسانہ

959

پٹن

380

سابر کانٹھا

581

ہریانہ

بھیوانی

1112

چرخی دادری

328

فرید آباد

596

فتح آباد

369

گروگرام

600

کیتھل

362

کرنال

852

کروکشیتر

1049

مہندر گڑھ

975

پلول

2597

پانی پت

845

ریواڑی

92

سرسا

1084

یمنا نگر

803

کرناٹک

باگل کوٹ

834

بیلگاوی

1553

بنگلورو دیہی

307

چمراج نگر

1594

چکبالاپور

3961

چک منگلورو

446

چتردرگا

2923

داونگیری

317

گڈگ

2858

ہاسن

757

کولار

2644

رام نگر

3360

تم کرو

3695

وجئے نگر

951

مدھیہ پردیش

چھتر پور

4153

دموہ

644

نیواڑی

558

پنا

1276

ساگر

1213

ٹیکم گڑھ

2032

مہاراشٹر

احمد نگر

318

امراوتی

754

بلڈھانہ

963

جلگاؤں

589

جلنا

437

لاتور

666

ناگپور

1359

ناسک

2266

عثمان آباد

570

پونے

1162

سانگلی

1199

ستارا

557

سولاپور

822

راجستھان

اجمیر

990

الور

254

باران

483

بھلواڑہ

1300

چتور گڑھ

354

دوسہ

803

دھول پور

339

ہنومان گڑھ

848

جے پور

6179

جیسلمیر

2806

جھالاواڑا

601

جھنجھنو

28

کرولی

567

کوٹہ

401

نیم کا تھانہ

1001

راجسمند

498

سوائی مادھوپور

1674

اتر پردیش

باغپت

465

باندہ

868

چترکوٹ

648

ہمیرپور

1039

جھانسی

405

للت پور

815

مہوبہ

648

میرٹھ

376

مظفر نگر

686

شاملی

234

کل مجموعی

90494

 

ضمیمہ II

ریاست

بلاکس کی تعداد

اسکیم کے تحت آنے والے بلاک/تعلق کا نام

2023 سے 2025 کے دوران کئے گئے جائزے کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کو ظاہر کرنے والے بلاکس/تلاکس

نمبر

بلاک/تعلق کا نام

گجرات

36

دنتی واڑہ، دیسا، دیودار، دھنیرا، کانکریج، لکھانی، پالن پور، تھراڑ، وڈگام، دیہگام، گاندھی نگر، کلول، مانسا، انجر، بھچاؤ، بھوج، مانڈوی، نکھترانہ، بیچراجی، جوتانہ، کڑی، کھیرالو، مہیسانہ، اونجھا، ستلاسنا، وڈ نگر، ویجا پور،وس نگر چناسما، پاٹن، سرسوتی، سدھ پور، ایدار، پرانتیج، تلوڈ، وڈالی

31

دنتی واڑہ، دیسا، دیودار، کانکریج، وڈگام، دیہگام، گاندھی نگر، کلول، مانسا، انجار، بھوج، مانڈوی، نکھترانہ، بیچراجی، جوتانہ، کڑی، کھیرالو، مہیسانہ، ستلاسنا، اونجھا، وڈ نگر، ویجاپور، وِس نگر، پاٹن، سرسوتی ،سدھپور،ایدار،سرہیج، تلوڈ، وڈالی

ہریانہ

36

بہل، کیرو، لوہارو، توشم، بادھرا، بلب گڑھ، فرید آباد، ٹوہانہ، فرخ نگر، گڑگاؤں، پٹودی، سوہنا، گہلا، راجؤنڈ، کرنال، لاڈوا، پیہووا،شہباد، اٹلی نانگل، کنینا، مہندر گڑھ، نانگل چودھری، نارنول، حسن پور، ہتھین ،ہوڈل، پلول، بپولی،سملکھا،کھول اپ ریواڑی، ایلن آباد، رانیہ، جگدھری، رادور، سدورا (پارٹ)، سرسوتی نگر

19

توشم، بلب گڑھ، فرخ نگر، کرنال، لاڈوا، شہباز، مہندر گڑھ، نانگل چوہدری، نارنول، حسن پور، ہتھین، ہوڈل، پلول، باپولی، ایلن آباد، جگادھری، رادور، سدورا (حصہ)، سرسوتی نگر

کرناٹک

41

بادامی، باگل کوٹ، اتھانی، رام درگ، دیوناہلی، دوڈابالا پورہ، ہوسکوٹے، نیلمنگلا، گنڈلوپیٹ، باگے پلی، چکبالا پور، چنتامنی، گوریبیڈانور، گوڈیبندے، سدلاگھٹا، کدور، چلکیرے، چتردرگہ، ہیریور، ہولورگیلالکے گدگ، رون، ارسیکیرے، بنگارپیٹ، کولار، مالور، مولباگل، سری نواسپور، کنکاپورہ، رامان نگر، چکنایاکناہلی، کوراتگیرے، مدھوگیری، سیرا، ٹپٹور، تماکورو، ہگاریبومنہلی، ہڑپانہلی

37

بادامی، باگل کوٹ، اتھانی، رام درگ، دیوناہلی، دوڈابالا پورہ، نیلمنگلا، گنڈلوپیٹ، باگے پلی، چکبالا پور، چنتامنی، گوری بیدنور، سدلگھٹا، کدور، چلکیرے، چتردرگہ، ہریور، ہولکیرے، ہوسادورگا، بنگالی، روگڈا، جگلکیرے کولار، مالور، مولباگل، سرینواسپور، راماناگرا، چکنایاکناہلی، کوراتگیرے، مدھوگیری، سیرا، ٹپٹور، تماکورو، ہگاریبومناہلی، ہڑپاناہلی

مدھیہ پردیش

9

چھتر پور، نوگونگ، راج نگر، پتھیریا، نیواری، اجے گڑھ، ساگر، بلدیو گڑھ، پالیرا

9

چھتر پور، نوگونگ، راج نگر، پتھیریا، نیواری، اجے گڑھ، ساگر، بلدیو گڑھ، پالیرا

مہاراشٹر

43

کرجت، رہتا، سنگمنیر، چندوربازار، مورشی، ورود، ملکاپور، موٹالا، املنیر، پارولہ، راور، یاول، گھانساونگی، جالنا، پرتور، چکور، لاتور، نیلنگا، رینا پور، شرور اننت پال، کٹول، نرکھیڈ، دیولا، ناسک، اومنا پور، سنار آباد، باران، ناسک پورندر، جاٹھ، کاواتھیمہانکل، خانپور-ویٹا، میراج، تسگاؤں، کھٹاو، مہابلیشور، مان، وائی، مدھا، مالشیرس، موہول، پنڈھر پور

39

کرجت، رہتا، سنگمنیر، چندوربازار، مورشی، ورود، ملکاپور، موٹالا، املنیر، پارولہ، راور، یاول، گھانساونگی، جالنا، پرتور، رینا پور، شرور اننت پال، کٹول، نرکھیڈ، دیولا، ناسک، سنار، اومرگا، عثمان آباد، اندار پور، بارتھراں، بارہ پور کاواتھیمہانکل، خانپور-ویٹا، میراج، تسگاؤں، کھٹاو، مان، وائی، مدھا، مالشیرس، موہول، پنڈھارپور

راجستھان

38

اجمیر دیہی، پسانگن، سری نگر، راج گڑھ، اٹرو، باران، شاہ پورہ، چتوڑ گڑھ، بیجوپاڑا، بندیکوئی، بسوا، دوسہ، لواڑ، ننگل راجاوتن، سکندرا، دھول پور، سائپاؤ، ہنومان گڑھ، سنگریا، ٹبی، آمیر، گووند گڑھ، جالسو،جیسلمیر، موہن گڑھ،ناچنا، خانپور، کھیتڑی، ہنڈؤن، شری مہاویر جی، سنگود، اجیت گڑھ، نیم کا تھانہ، پٹن، راجسمند، چوتھ کا بروارہ، کھنڈر، سوائی مادھوپور

29

اجمیر دیہی، پسنگن، سری نگر، راج گڑھ، اترو، باران، شاہ پورہ، چتوڑ گڑھ، بیجو پاڑہ، بسوا، دوسہ، لواڑ، سکندرا، دھول پور، سائپاؤ، سنگریا، آمیر، موہن گڑھ، کھیتڑی، ہنڈؤن، شری مہاویر جی، سنگوڈ، اجیت گڑھ، پتسہ، کاٹن، کانگڑ، راجگڑھ۔ برواڑا، کھنڈر، سوائی مادھوپور

اتر پردیش

26

باغپت، پیلانہ، بڑوکھر خورد، جسپورہ، مہووا، نارائنی، ٹنڈواڑی، کاروی، مانک پور، مؤ، رام نگر، موداہا، مسکارا، سریلا، سمیر پور، بابینا، مورانی پور، تلبیہت، چرکھڑی، جیت پور، کبرائی، پنواری، کھرکھوڈہ، راج پورہ، کھرکھوڑہ۔

16

باغپت، پیلانہ، مہوا، نارائنی، ٹنڈواری، مانک پور، موداہا، مسکارا، سریلا، سمیر پور، بابینا، چرکھری، جیت پور، کھرکھوڈہ، راجپورہ، بدھانہ

کل

229

 

180

 

 


ضمیمہ III

ریاست مدھیہ پردیش میں اٹل بھوجل یوجنا کے تحت کی گئی سرگرمیوں/کاموں کی تفصیلات

ریاست/ضلع/بلاک/گرام پنچایت سطح پر منعقد کی گئی تربیت کی تعداد

کنوؤں کی نگرانی

موجودہ پانی کے تحفظ اور مصنوعی ریچارج ڈھانچے کی نقشہ سازی۔

پانی کے استعمال کے موثر طریقوں جیسے ڈرپ، چھڑکاؤ، فصلوں میں تنوع وغیرہ کے تحت لایا گیا علاقہ۔

(ہیکٹر میں)

سپلائی سائیڈ سٹرکچرز کی تعمیر/تزئین و آرائش جیسے چیک ڈیم، تالاب، ریچارج شافٹ وغیرہ۔

12369

6799

6986

21204.49

9876

 

یہ معلومات جل شکتی وزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

 

***

ش ح۔ م ح۔ف ر

 7484:U-No

 


(ریلیز آئی ڈی: 2334942) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी