بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھوٹی ،بہت چھوٹی اور متوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)نے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والی بہت چھوٹی، چھوٹی اورمتوسط درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایز) سے خریداری بڑھانے کے موضوع پر مرکزی سرکاری اداروں (سی پی ایس ایز) کے ساتھ گول میز مذاکرے کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 6:13PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی سرکاری خریداری پالیسی کے تحت درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے بہت چھوٹے،چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں (ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ایز) سے لازمی طور پر 4 فیصد خریداری کے ہدف کے سلسلے میں مرکزی سرکاری اداروں (سی پی ایس ایز) کی خریداری کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے 5 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میں ایک گول میز مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت وزارتِ ایم ایس ایم ای کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ نے کی۔ اس موقع پر جی ای ایم کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب اجیت چوہان، این ایس آئی سی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایس آچاریہ،محکمہ برائے سرکاری اداروں اور این ایس آئی سی کے علاوہ وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی اور ایس سی/ایس ٹی ایم  ایس ایز کی معاونت کے لیے اپنی اپنی تجاویز اور اقدامات پیش کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261110181423_ac886a.jpg

بی ایچ ای ایل، بی ای ایل، این ٹی پی سی، اے اے آئی، بی ای ایم ایل اور کول انڈیا لمیٹڈ سمیت مجموعی طور پر 30 مرکزی سرکاری اداروں (سی پی ایس ایز) نے اس گول میز مذاکرے میں شرکت کی۔ اس مذاکرے میں سی پی ایس ایز کو درپیش چیلنجوں، بہترین طریقہ کار کے تبادلے اور قومی ایس سی/ایس ٹی ہب کے دفاتر (این ایس ایس ایچ اوز)، جی ای ایم اور سی پی ایس ایز کے درمیان تال میل کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اپنے خطاب میں محترمہ مرسی ایپاؤ نے قومی ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں (ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ایز) کے فروغ اور ان کی مسلسل رہنمائی و معاونت کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں سرکاری خریداری میں ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ایز کی حصہ داری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 26-2025 میں، اسکیم کے آغاز کے بعد سے ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ایز سے سرکاری خریداری میں 36 گنا سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کاروباری افراد میں بیداری پیدا کرنے اور خصوصی طور پر فروخت کنندگان کی ترقی کے پروگرام (ای اے اینڈ ایس وی ڈی پی) کے بارے میں بھی بتایا، جو ایس سی/ایس ٹی ایم ایز میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں سی پی ایس ایز کے ساتھ رابطے کا موقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ایک نیا اقدام ہے۔ انہوں نے سی پی ایس ایز پر زور دیا کہ وہ مقررہ ہدف کے حصول کے لیے اپنا داخلی لائحہ عمل تیار کریں اور فروخت کنندگان کے اندراج اور فہرست میں شمولیت کے طریقۂ کار، مصنوعات اور خدمات کی مطابقت کے تعین، ایس سی/ایس ٹی ایم ایز کے ساتھ علاقائی اور مقامی سطح پر رابطے اور مسلسل رہنمائی و معاونت کے ذریعے ان اداروں کی مدد بھی کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261110181429_086e4f.jpg

جی ای ایم کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب اجیت چوہان نے چھوٹے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے اور سرکاری خریداری کے نظام کے تحت اہم سنگ میل حاصل کرنے میں وزارتِ ایم ایس ایم ای کے نمایاں تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ایز کو ٹینڈر کے عمل میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا، جن میں مخصوص بازار کے فلٹرز کے ذریعے ایس سی/ایس ٹی ایم  ایس ایز سے تعلق رکھنے والے فروخت کنندگان کی شناخت بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خریداری کے مواقع تک سب کی یکساں رسائی یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبوں، بالخصوص خدمات اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے فروخت کنندگان کو اس عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے سی پی ایس ایز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ رہنمائی اور معاونت کے لیے جی ای ایم کی جانب سے مقرر کردہ نوڈل افسر کی خدمات سے استفادہ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261110181435_5a139c.jpg

اس گول میز مذاکرے کے ذریعے سی پی ایس ایز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر سی پی ایس ایز کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنے اور اپنی خامیوں اور درپیش چیلنجوں کے حل کے لیے رہنمائی حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اس مذاکرے میں فروخت کنندگان کی ترقی کے پروگراموں، صلاحیت سازی کے اقدامات اور ڈیجیٹل سہولت کاری کے ذریعے سی پی ایس ایز اور این ایس ایس ایچ کے درمیان تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے ساتھ ساتھ خواتین کی ملکیت والے خرد، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں سے خریداری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

***

ش ح۔  ت ف۔ ش ا

U.NO. 7479

 


(ریلیز آئی ڈی: 2334889) وزیٹر کاؤنٹر : 9