پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 NOV 2026 6:32PM by PIB Delhi
عسکری امور کے محکمہ (ڈی ایم اے) اور اس کے دائرۂ اختیار میں آنے والے تمام اداروں نے دفاعی افواج اور ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) کی فعال شرکت کے ساتھ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم کے چھٹے ایڈیشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔
محکمہ کی جانب سے شناخت کردہ 8,507 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں نے مجموعی طور پر 324 ضابطوں اور طریقۂ کار کو آسان بنایا۔ الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ) سمیت ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے اور اس کی فروخت سے تقریباً 89.68 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ ریکارڈ کے انتظام سے متعلق پہل کے تحت 5,28,443 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 16,837 فائلوں کو تلف کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 3,53,291 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، جس سے اس جگہ کو بہتر بنانے اور متبادل مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں مدد ملی۔ مہم کے دوران عوامی شکایات کے مجموعی طور پر 2,905 معاملات اور عوامی شکایات سے متعلق 466 اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ارکان پارلیمنٹ (ایم پی) کی جانب سے موصول ہونے والے 91 حوالوں اور آئی ایم سی کے چار حوالوں کے جوابات دیے گئے۔
اس مہم کے دوران کئی اختراعی طریقۂ کار اور قابل ذکر اقدامات سامنے آئے۔ بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن تامبرم نے ایک خصوصی این جی او کے اشتراک سے ورثے کی حیثیت رکھنے والے نو قدیم کم گہرے کنوؤں کی بحالی کا کام انجام دیا۔ ان میں سے ہر کنواں تقریباً 60 سے 80 سال پرانا ہے۔ اس پہل کے نتیجے میں روزانہ ایک لاکھ لیٹر اضافی پانی دستیاب ہونے لگا ہے، جو اسٹیشن کی یومیہ پانی کی ضرورت کا تقریباً 11.1 فیصد پورا کرتا ہے۔ ایک اور اہم اقدام کے تحت سدرن نیول کمانڈ کے ماتحت آئی این ایس شیواجی نے آئی آئی ٹی ممبئی کے اشتراک سے بایوماس پر مبنی گیسفائر اسٹیم کوکنگ سسٹم نصب کیا، جس میں روزانہ ایک ٹن پودوں کے فضلے کی پروسیسنگ کی صلاحیت ہے۔
اس مہم کے ایک حصے کے طور پر دفاعی افواج اور ایچ کیو آئی ڈی ایس نے فوجی چوکیوں، یونٹوں، اسٹیشنوں، اداروں اور چھاؤنیوں میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر تعاون کیا۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری امور میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی گئیں۔ عوامی شکایات، ارکان پارلیمنٹ (ایم پی) کے حوالوں، وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) اور ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والے حوالوں، اپیلوں اور پارلیمانی یقین دہانیوں کو بروقت نمٹانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 7471