مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا پوسٹ اور انڈیگو نے پورے ملک میں 15 پروازوں میں ڈیجیٹل ڈیٹاکس 2.0 مہم کا آغاز کیا


11 مقامات پر ہاتھ سے لکھے گئے پوسٹ کارڈز کے ذریعے تہوار کی خوشیاں پھیلانے کی پہل

یہ مہم ڈیجیٹل دور میں تہوار کے مبارکباد کے پیغامات میں ذاتی اپنائیت کا احساس بحال کرتے ہوئے دیوالی کی خوشیاں اور جذبے کو فروغ دے رہی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 5:17PM by PIB Delhi

وزارتِ مواصلات  کے محکمہ ڈاک نے انڈیگو کے اشتراک سے ڈیجیٹل ڈیٹاکس 2.0 کا اہتمام کیا۔ یہ دورانِ پرواز پوسٹ کارڈ لکھنے کی سرگرمی کا دوسرا ایڈیشن تھا، جس کا انعقاد پہلے ایڈیشن کو ملنے والے پُرجوش ردعمل کے بعد کیا گیا۔ تہواروں کے موسم کے موقع پر شروع کی گئی اس پہل کے تحت مسافروں کو ہاتھ سے لکھے گئے پوسٹ کارڈز کے ذریعے اپنے عزیز و اقارب کو دیوالی کی دلی مبارکباد پہنچانے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261110171915_d5d5b8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261110171921_d82518.jpg

یہ مہم انڈیگو کی 15 پروازوں کے ذریعے 11 مقامات پر چلائی گئی، جن میں چنڈی گڑھ، رانچی، باگڈوگرا، دہلی، ممبئی، گوا، پونے، احمد آباد، کولکاتا، وارانسی اور جے پور شامل ہیں۔ مسافروں کو خصوصی طور پر تیار کردہ ڈیجیٹل ڈیٹاکس کٹس فراہم کی گئیں، جن میں پوسٹ کارڈ، مبارکبادی کارڈ اور اپنی پسند کے مطابق پوسٹ کارڈ تیار کرنے کا سامان شامل تھا۔ ان کے ساتھ دیوالی کے خصوصی اسٹیکرز بھی دیے گئے، جن کے ذریعے مسافروں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ کچھ دیر کے لیے اسکرین سے دور رہیں اور اپنے تہوار کے پیغامات اپنے ہاتھ سے تحریر کریں۔

پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے اس پہل کا مقصد ہاتھ سے خط و کتابت کی روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کے ساتھ ساتھ سوچ سمجھ کر اور بامقصد طور پر رابطے کو فروغ دینا تھا۔ ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو خط لکھنے کا تجربہ فراہم کرکے اس مہم نے تیزی سے ڈیجیٹل ہوتے ہوئے دور میں ذاتی خط و کتابت کی دیرپا کشش کو اجاگر کیا۔

مسافروں نے اس پہل کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور مہم سے وابستہ اپنے یادگار تجربات بیان کیے۔ ایک مسافر نے کہا، ’’30 ہزار فٹ کی بلندی پر پوسٹ کارڈ لکھنا ایک شاندار تجربہ تھا، جسے میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔‘‘ ایک اور مسافر نے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’یہ پہلی بار تھا جب میں نے پوسٹ کارڈ لکھا۔ اس سے مجھے احساس ہوا کہ فوری ڈیجیٹل پیغامات کے اس دور میں ہاتھ سے لکھے گئے پیغامات کتنے خاص ہو سکتے ہیں۔‘‘ تہوار کے اس منفرد انداز کو سراہتے ہوئے ایک اور مسافر نے کہا، ’’ہاتھ سے لکھے گئے پوسٹ کارڈ کے ذریعے دیوالی کی مبارکباد بھیجنا، ڈیجیٹل پیغام بھیجنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذاتی اور بامعنی محسوس ہوا۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261110171927_8d831b.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261110171933_7f2ae6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261110171939_667f1c.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261110171947_f8dd4c.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261110171953_33c6db.jpg

ڈیجیٹل ڈیٹاکس 2.0 کے ذریعے انڈیا پوسٹ نے عوام تک جدید اور اختراعی انداز میں رسائی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس پہل کے ذریعے خطوط کے توسط سے لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی دیرینہ روایت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیوالی کی خوشیوں میں ذاتی اپنائیت کا رنگ بھی شامل کیا گیا۔

 

 

***

ش ح۔ م م ع ۔ا ک م

7459:U-No


(ریلیز آئی ڈی: 2334754) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी , Tamil