کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرفیس کوئلہ اورلگنائٹ کی گیس سازی کے پروجیکٹوں کے فروغ کے لیے 37,500 کروڑ روپے کی اسکیم کا دوسرا راؤنڈ این ٹی پی سی لمیٹڈ کی طرف سے دو درخواستوں کے ساتھ اختتام پذیر ؛ تیسرا راؤنڈ آج سے شروع ہوا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 4:29PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے 13 مئی 2026 کو سرفیس کوئلے اور لگنائٹ  کی گیس سازی کے پروجیکٹوں کے فروغ کی اسکیم کو منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 37,500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد ملک میں سرفیس کوئلے اور لگنائٹ کی گیس سازی کے پروجیکٹوں کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

اسکیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر، کوئلہ کی وزارت نے آج دوسرے مرحلے (راؤنڈ 2) کے اختتام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت این ٹی پی سی لمیٹڈ کی جانب سے دو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان درخواستوں میں یوریا، میتھانول اور ڈائی میتھائل ایتھر (ڈی ایم ای) کی پیداوار کے منصوبے پیش کیے گئے ہیں۔ یہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کوئلے کی گیس سازی اہم صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداوار میں معاونت فراہم کرنے اور بھارت کے مقامی وسائل کے متنوع استعمال کے امکانات کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسرے مرحلے (راؤنڈ 2) کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

درخواست گزار

اینڈ پروڈکٹس

1

این ٹی پی سی لمیٹڈ

یوریا

2

این ٹی پی سی لمیٹڈ

(ڈی ایم ای)میتھانول اور ڈائمتھائل ایتھر

پہلے دو مراحل میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے، کوئلہ کی وزارت نے 10 نومبر 2026 سے اسکیم کے تیسرے مرحلے (راؤنڈ 3) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے تحت اہل اداروں کو ملک میں کوئلے اور لگنائٹ کی گیس سازی کے پروجیکٹ قائم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔ تیسرے مرحلے کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جنوری 2027 ہے۔ مختلف مراحل کے ذریعے کوئلہ کی وزارت کا مقصد صنعتوں کی وسیع تر شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور کوئلے کی گیس سازی کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے عمل میں تیزی لانا ہے، تاکہ 2030 تک کوئلے کی گیس سازی کی 10 کروڑ ٹن صلاحیت حاصل کرنے کے قومی ہدف کی تکمیل میں مدد مل سکے۔

***

ش ح۔ م م ع ۔ا ک م

7456:U-No


(ریلیز آئی ڈی: 2334705) وزیٹر کاؤنٹر : 9