وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے بھوپال میں 6.642 کلوگرام ایمفیٹامین ضبط کی، منشیات کا اسمگلر گرفتار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 3:12PM by PIB Delhi

مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے 5 نومبر 2026 کو دہلی سے بھوپال جانے والی بس میں سفر کرنے والے ایک منشیات کے اسمگلر کو روک کر حراست میں لیا۔ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران افسران نے چمکدار سلور رنگ کے پلاسٹک کے تین پیکٹ برآمد کیے، جس میں سفید رنگ کا کرسٹل جیسا مادہ بھرا ہواتھا اور اس کا مجموعی وزن 6.642 کلوگرام تھا جسے اس کے بیگ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔

این ڈی پی ایس فیلڈ ٹیسٹ کٹ کے ذریعے برآمد شدہ مادے کی موقع پر جانچ کرنے سے اس میں ایمفیٹامین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ ایمفیٹامین ایک نفسیاتی اثر رکھنے والا مادہ ہے، جسے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ضبط شدہ ایمفیٹامین کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ ملزم مسافر کو بھی اس ایکٹ کی دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

مزید تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ گرفتار کیا گیا شخص بنگلورو پولیس کے ذریعہ درج ایک دیگر این ڈی پی ایس معاملے میں پہلے ہی ضمانت پر رہا تھا، جس سے منشیات کی اسمگلنگ کی بار بار کی جانے والی  سرگرمیوں میں اس کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔

ڈی آر آئی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور غیر قانونی منشیات کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف مسلسل کارروائی کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

*****

ش ح۔ ش آ۔ ج

uno- 7453


(ریلیز آئی ڈی: 2334666) وزیٹر کاؤنٹر : 10