وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ محصولات کی انٹیلیجنس (ڈی آر آئی)نے غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری کارروائی کے تحت جے این پی ٹی بندرگاہ پر 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تقریباً 13,000 ای سگریٹ ضبط کیے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 3:09PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261110151112_5e325a.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261110151117_2461e3.jpg

محکمہ محصولات کی انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر درآمدی سامان کی ایک کھیپ کو روکا، جس میں ای سگریٹ ہونے کا شبہ تھا۔ اس کھیپ میں سامان کی غلط تفصیل درج کرتے ہوئے اسے ’’موپ راڈ‘‘ ظاہر کیا گیا تھا۔ کنٹینر کی تفصیلی جانچ کے دوران اس کے آخری حصے میں موپ راڈ (دستے) کے ظاہر کردہ سامان کے درمیان چھپا کر رکھے گئے ’’یوٹو تھینوس‘‘ برانڈ کے ای سگریٹ کے 6,000 عدد اور ’’یوٹو لینس‘‘ برانڈ کے ای سگریٹ کے 7,000 عدد برآمد ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 13,000 ای سگریٹ اور انہیں چھپانے کے لیے استعمال کیے گئے دیگر سامان کو، جن کی مجموعی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے، کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔

عوامی صحت کے تحفظ اور لوگوں کو نقصانات سے بچانے کے لیے وضع کردہ الیکٹرانک سگریٹ (پیداوار، تیاری، درآمد، برآمد، نقل و حمل، فروخت، تقسیم، ذخیرہ اور تشہیر) کی ممانعت کا قانون، 2019 کے تحت بھارت میں الیکٹرانک سگریٹ اور نکوٹین کی ترسیل کے تمام الیکٹرانک نظام (ای این ڈی ایس) ممنوع ہیں۔

موجودہ مالی سال 27-2026 کے دوران ڈی آر آئی نے مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور مغربی بنگال کی مختلف بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور اندرونِ ملک کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈیز) میں تقریباً 3,55,000 ای سگریٹ ضبط کیے ہیں، جن کی مالیت 135 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ضبط کی یہ کارروائیاں سرحد پار اسمگلنگ کی روک تھام اور ملک کے معاشی و عوامی صحت کے مفادات کے تحفظ کے لیے ڈی آر آئی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

***

ش ح۔ م م ع ۔ا ک م

7448:U-No


(ریلیز آئی ڈی: 2334657) وزیٹر کاؤنٹر : 6