وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے کولکاتا ہوائی اڈے پر غیر ملکی کرنسی ہندوستان سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی؛ 3.5 کروڑ روپے کے مساوی غیر ملکی کرنسی ضبط، سات افراد گرفتار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2026 3:17PM by PIB Delhi

غیر ملکی کرنسی کی سرحد پار اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرونِ ملک جانے والے کئی مسافروں کو روکا، جو غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261110151805_198dd1.jpg

مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی کے افسران نے 6 نومبر 2026 کی علی الصبح بنکاک جانے والے سات مسافروں کو روکا۔ مسافروں کی مکمل تلاشی لی گئی، جس میں ان کے دستی سامان اور ہوائی جہاز میں لے جانے کے لیے جمع کرائے گئے سامان کی بھی جانچ کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران امریکی ڈالر (یو ایس ڈی) اور برطانوی پاؤنڈ (جی بی پی) سمیت مختلف غیر ملکی کرنسیاں برآمد ہوئیں، جنہیں ضبط کر لیا گیا۔ ان کی مجموعی مالیت 3.12 کروڑ روپے تھی۔

اسمگلنگ کے اس گروہ کے ارکان نے کرنسی چھپانے کے لیے انتہائی پیچیدہ طریقۂ کار اختیار کیا تھا۔ کرنسی کو بڑی چالاکی سے نوٹ بُک کے اندر، ٹرالی بیگ میں دو تہوں والے خفیہ خانوں اور جوتوں میں چھپایا گیا تھااس کرنسی کا کچھ حصہ ان کپڑوں کی جیبوں میں چھپایا گیا تھا، جو مسافروں نے جہاز کے سامان والے حصے میں رکھنے کے لیے اپنے بیگ میں پیک کیے تھے، جب کہ بعض دیگر مسافروں نے اسے اپنے بڑے بیگ اور اپنے ساتھ جہاز میں لے جانے والے دستی بیگ کے اندر گہرائی میں چھپا رکھا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران مسافر کرنسی کی ملکیت یا اس پر قانونی قبضے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویز پیش نہیں کر سکے۔

مجموعی طور پر اسمگلنگ کے اس گروہ کے سات ارکان کو گرفتار کیا گیا اور کسٹمز ایکٹ کے ساتھ فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر اسمگل کرنے کے الزام میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اس کے علاوہ، چند دیگر مسافروں کو بھی روکا گیا اور ان کے سامان کی تلاشی کے دوران 0.39 کروڑ روپے کے مساوی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ مزید کارروائی کے لیے ان مسافروں کو کسٹمز کے متعلقہ شعبے کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آر آئی غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے والے منظم گروہوں کو ختم کرنے اور ملک کے اقتصادی و مالیاتی استحکام کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔ مسلسل اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ڈی آر آئی ہندوستان کی اقتصادی سرحدوں کی حفاظت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

***

ش ح۔ع و   ۔م ذ

U.No: 7449


(ریلیز آئی ڈی: 2334636) وزیٹر کاؤنٹر : 10