پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 NOV 2026 3:00PM by PIB Delhi
بھارتی بحری جہاز آئی این ایس سورت 8 نومبر 2026 کو عمان کے شہر مسقط پہنچ گیا۔ یہ جہاز بھارت اور عمان کے درمیان دو طرفہ بحری مشق ’نسیم البحر‘(سمندری ہوا)کے 15ویں ایڈیشن میں شرکت کرے گا، جس کے بعد بھارتی بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کے درمیان مشترکہ مربوط گشت (کورپٹ) بھی کیا جائے گا۔
اس بحری مشق میں بندرگاہ اور سمندر دونوں مراحل کے دوران مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، جن میں ایک دوسرے کے بحری جہازوں کا دورہ، آپریشنل تبادلۂ خیال اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ان سرگرمیوں کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں کو اپنے تجربات اور بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کرنے، باہمی آپریشنل ہم آہنگی کو بہتر بنانے اور ایک دوسرے کو زیادہ قریب سے سمجھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
یہ دورہ بھارت اور عمان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ بحری شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، جو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر مبنی ہے۔یہ دورہ حکومتِ ہند کے وژن ’مہاساگر‘(خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت) سے ہم آہنگ ہے۔اس کے علاوہ، یہ دورہ 24 نومبر 2025 کو منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی(جے ایم سی سی)کے 13ویں اجلاس کے دوران حاصل ہونے والی پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع بھی فراہم کرتا ہے۔


***********
UN-7415
(ش ح۔ م م ع۔ت ا)