پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 NOV 2026 11:51AM by PIB Delhi
محکمۂ ادویہ، وزارتِ کیمیکلز و کھاد کے تحت کام کرنے والی نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی(این پی پی اے)نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز(ڈی جی ایچ ایس)، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے 17 اکتوبر 2026 کو تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر سرطان(کینسر) کے علاج میں استعمال ہونے والی 137 ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت(ایم آر پی)پر تجارتی منافع کی حد مقرر کردی ہے۔ ان ادویات کی نظرثانی شدہ قیمتیں آج، 9 نومبر 2026 سے نافذ العمل ہوگئی ہیں۔
آٹھ نومبر 2026 تک 85 دوا ساز کمپنیوں نے 121 ادویات پر مشتمل سرطان کے علاج کی 1,364 ادویاتی مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کی کا اعلان کیا ۔ ان میں سے 679 برانڈز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زیادہ کی کمی درج کی گئی ہے۔ قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی 96.45 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اس کمی کے نتیجے میں صارفین کو سالانہ تقریباً 3,540.38 کروڑ روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔
صارفین ادویات کے پیکٹ پر درج نظرثانی شدہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت(ایم آر پی)دیکھ سکتے ہیں اور ’فارما صحیح دامموبائل ایپ یااین پی پی اےکی ویب سائٹ (nppa.gov.in) کے ذریعے ادویات کی قیمتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی کیمسٹ یا اسپتال کی فارمیسی نظرثانی شدہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت سے زائد رقم وصول نہیں کرسکتی۔ اگر صارفین سے مقررہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کی جاتی ہے یا قیمتوں سے متعلق کوئی دیگر شکایت ہو تو وہ ’فارما جن سمادھان پورٹل کے ذریعے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یااین پی پی اےکی ہیلپ لائن 1800-111-255 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
****
ش ح۔ع و۔ رض
Urdu No. 7407