الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 حکومت نے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور جدید پیکیجنگ کے شعبوں میں سیمی کنڈکٹر ماہرین کی ایک مضبوط افرادی قوت تیار کرنے کے لیے کثیر جہتی لائحۂ عمل اختیار کیا


 سیمی کنڈکٹر شعبے میں افرادی قوت کی ترقی کے اقدامات کے تحت ایک لاکھ سے زائد انجینئروں کو تربیت دی گئی، 68000 افراد کو چِپ ڈیزائن کی مہارت فراہم کی گئی اور چِپ کے 175 ڈیزائن تیار کرکے انہیں پیداوار کے مرحلے تک پہنچایا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 JUL 2026 3:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے 29 جولائی 2026 کو لوک سبھا میں بتایا کہ بھارت نے سیمی کنڈکٹر انڈیا پروگرام اور حالیہ عرصے میں سیمی کنڈکٹر 2.0 کے تحت سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں ماہر افرادی قوت کی ایک مضبوط بنیاد تیار کرنے کے لیے کثیر جہتی لائحۂ عمل اختیار کیا ہے۔ اس کا مقصد ایسی افرادی قوت تیار کرنا ہے جو چِپ ڈیزائن اور تیاری سے لے کر اسمبلی، جانچ، مارکنگ اور پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی) تک سیمی کنڈکٹر کی پوری ویلیو چین  کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

نصاب کی تیاری اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی:

حکومت کی اہم توجہات میں سے ایک انجینئرنگ اداروں اور کالجوں کے نصاب میں سیمی کنڈکٹر کی تعلیم کو شامل کرنا رہی ہے۔ اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. حکومت نے چِپ ڈیزائن کے شعبے میں صنعت کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت تیار کرنے کے لیے ’چِپس ٹو اسٹارٹ اَپ‘ (سی 2 ایس) پروگرام شروع کیا۔ اس پروگرام کے تحت جدید ترین چِپ ڈیزائن کے آلات تک بلا معاوضہ رسائی فراہم کی گئی ہے۔ سی 2 ایس پروگرام کے تحت چِپ اِن سینٹر کی جانب سے ای ڈی اے ٹولز کے لیے معاونت حاصل کرنے والے اداروں کی ریاست وار فہرست   https://c2s.gov.in/EDA_Tool_Support.jsp. پر دستیاب ہے۔  اب تک چِپ ڈیزائن کے ان آلات کے استعمال کا دورانیہ 240 لاکھ گھنٹوں سے تجاوز کر چکا ہے۔ اب تک تقریباً 68000 افراد کو تربیت دی جا چکی ہے اور ایس سی ایل موہالی سے چِپ کے 175 ڈیزائن تیار کرکے چپ سازی  کے اگلے مرحلےکے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔ تمل ناڈو ریاست میں سی 2 ایس پروگرام کے تحت معاونت حاصل کرنے والے اداروں کی فہرست ضمیمہ-اوّل میں دی گئی ہے۔

2. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی)، کیلی کٹ میں اسکلڈ مین پاور ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ (اسمارٹ) لیب قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد وی ایل ایس آئی، ایمبیڈڈ سسٹمز اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کے شعبوں میں ایک لاکھ انجینئروں کو تربیت دینا ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

3. سیمی کنڈکٹر صنعت، تعلیمی اداروں اور حکومت کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جسے ’’بھارت کو سیمی کنڈکٹر ٹیلنٹ نیشن بنانے‘‘ کے لیے لائحۂ عمل تیار کرنے اور اہداف و مقاصد مقرر کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ کمیٹی نے ’’سیمیکون انڈیا فیوچر اسکلز ٹیلنٹ کمیٹی رپورٹ‘‘ پیش کی۔ کمیٹی کی رپورٹ اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  کی سفارشات کی بنیاد پر آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں انڈرگریجویٹ، ڈپلومہ اور مائنر ڈگری کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا ہے، جو اس شعبے میں ماہر افرادی قوت کا ذخیرہ تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

سیمی کنڈکٹر کی تیاری اور اے ٹی ایم پی میں مہارت کی تربیت:

اسی طرح، سیمی کنڈکٹر کی تیاری اور اے ٹی ایم پی/او ایس اے ٹی کے شعبوں میں ماہر افرادی قوت تیار کرنے کے لیے حکومت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

1. الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  نے ’’این آئی ای ایل آئی ٹی گوہاٹی میں سیمی کنڈکٹر اسمبلی اور ای ایس ڈی تربیتی تجربہ گاہ کا قیام‘‘ کے عنوان سے ایک منصوبے کو منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد جدید ترین سیمی کنڈکٹر اسمبلی، جانچ، مارکنگ اور پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی) کی تربیتی سہولت قائم کرنا ہے، تاکہ سیمی کنڈکٹر کی بڑھتی ہوئی پیداواری سرگرمیوں کے نظام کو تقویت دی جا سکے۔ اس میں خاص طور پر شمال مشرقی خطے میں سیمی کنڈکٹر کی تیاری کے لیے شروع کیے جانے والے آئندہ اقدامات کی معاونت پر توجہ دی گئی ہے۔

2. آئی ایس ایم نے نینو فیبریکیشن اور عمل کی انجینئرنگ سے متعلق مہارتوں میں بڑے پیمانے پر تربیتی پروگرام چلانے کے لیے لیم ریسرچ کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔ اس سے اے ٹی ایم پی اور جدید پیکیجنگ کے شعبوں کے لیے ماہر افرادی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد 10 سال میں 60000 تربیت یافتہ افراد تیار کرنا ہے۔

صنعتی شراکت داریاں:

حکومت نے صنعت کے معیار کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے کے لیے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز کے شعبے میں مہارتوں کو بہتر بنانے کی غرض سے صنعتی اداروں کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔ ان میں شامل ہیں:

1. الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  اور نیسکام کی شراکت داری سے نافذ کیے جانے والے ’فیوچر اسکلز پرائم‘ پروگرام کے تحت سیمی کنڈکٹر سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے، نئی مہارتیں سیکھنے اور موجودہ مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے آن لائن کورسز پیش کیے جاتے ہیں۔ اس پورٹل سے  ttps://futureskillsprime.in  پر کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے اور اپنی صلاحیتوں اور عزائم کے مطابق مہارت کے سرٹیفکیٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

2. آئی ایس ایم اور نام ٹیک کے درمیان مفاہمت نامہ: اس مفاہمت نامے کا مقصد اگلے پانچ برسوں میں تقریباً 5000 پیشہ ور افراد کو تربیت دے کر بھارت میں سیمی کنڈکٹر کے شعبے کے لیے ماہر افرادی قوت کی بنیاد تیار کرنا ہے۔ اس کے تحت آئی ایس ایم کی مشترکہ توثیق سے منظم سرٹیفکیشن پروگرام تیار کیے جائیں گے، تاکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر منظوری حاصل ہو؛ آئی ایس ایم سے وابستہ شراکت داروں کے ذریعے اساتذہ کے تبادلے اور عالمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا؛ نیز آئی ایس ایم کے تعاون سے چلنے والی فیبریکیشن سہولتوں، اے ٹی ایم پی، او ایس اے ٹی مراکز اور ڈیزائن اداروں میں طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور اپرنٹس شپ کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

3. آئی بی ایم کے ساتھ مفاہمت نامے: اس کے تحت بھارت میں سیمی کنڈکٹر تحقیق کا ایک مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں تحقیق و ترقی، دانشورانہ املاک کے تبادلے، چِپ کے نمونوں کی تیاری اور جدید سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اختراع پر توجہ دی جائے گی۔

بین الاقوامی شراکت داریاں:

انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) نے ماہر افرادی قوت کے فروغ کے لیے چند بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔ ان میں شامل ہیں:

1. انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) اور پرڈیو یونیورسٹی، امریکہ کے درمیان مفاہمت نامہ: اس کا مقصد پرڈیو یونیورسٹی کو سیمی کنڈکٹر اور مائیکرو الیکٹرانکس کے وسیع شعبے میں ماہر افرادی قوت کے فروغ اور مشترکہ تحقیق و ترقی کے لیے آئی ایس ایم اور حکومتِ ہند کا ایک نمایاں تعلیمی شراکت دار اور معاون ادارہ بنانا ہے۔

2. آئی ایس ایم اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامہ: اس کے تحت تعلیمی تبادلے، مشترکہ تحقیق اور ادارہ جاتی شراکت داریوں کے ذریعے بھارت کے سیمی کنڈکٹر اور مائیکرو الیکٹرانکس کے نظام کو تقویت دی جائے گی، جس سے ماہر افرادی قوت کی ترقی میں مدد ملے گی۔

سیمیکون 2.0:

ملک اور دنیا کی سیمی کنڈکٹر سے متعلق ضروریات پوری کرنے کے لیے مرکزی کابینہ نے 15 جولائی2026 کو 1.275 لاکھ کروڑ روپے کے مالیاتی حجم کے ساتھ سیمیکون 2.0 کی منظوری دی ہے۔ سیمیکون 2.0 میں جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تحقیق و ترقی اور ڈیزائن و مینوفیکچرنگ کے لیے ماہر افرادی قوت کی تیاری کے واسطے مخصوص ستون رکھے گئے ہیں۔

ضمیمہ-اوّل

تمل ناڈو ریاست میں سی 2 ایس پروگرام کے تحت معاونت حاصل کرنے والی یونیورسٹیوں کی فہرست

S. No.

Institute

Location

1.

Dr. Mahalingam College of Engineering and Technology, Coimbatore

Coimbatore

2.

SNS College of Technology, Coimbatore

Coimbatore

3.

National Institute of Technology Tiruchirappalli

Tiruchirappalli

4.

Indian Institute of Information Technology Tiruchirappalli

Tiruchirappalli

5.

Anna University Regional Campus Coimbatore

Coimbatore

6.

Mohamed Sathak Engineering College, Ramanathapuram

Ramanathapuram

7.

Karunya Institute of Technology and Sciences, Coimbatore

Coimbatore

8.

St. Xaviers Catholic College of Engineering, Kanya Kumari

Kanniyakumari

9.

College of Engineering Guindy, Anna University, Chennai

Chennai

10.

Indian Institute of Information Technology Design and Manufacturing Kancheepuram

Chengalpattu

11.

Indian Institute of Technology Madras

Chennai

12.

PSG College of Technology, Coimbatore

Coimbatore

13.

Vellore Institute of Technology (VIT), Vellore

Vellore

14.

Crescent Institute of Science & Technology, Chennai

Chengalpattu

15.

Vellore Institute of Technology (VIT), Chennai

Chengalpattu

16.

Madras Institute of Technology

Chengalpattu

17.

Kongu Engineering College, Perundurai, Tamil Nadu

Erode

18.

SASTRA Deemed University, Tamilnadu

Thanjavur

19.

SRM Institute of Science and Technology, Kattankulathur

Chengalpattu

20.

R.M.K College of Engineering and Technology, Tiruvallur

Tiruvallur

21.

Kalasalingam Academy of Research & Education, Tamilnadu

Virudhunagar

22.

Mohamed Sathak A J College of Engineering, Chennai

Chengalpattu

23.

SSN College of Engineering, Kalavakkam

Chengalpattu

24.

Easwari Engineering College, Chennai

Chennai

25.

Vel Tech, Chennai

Thiruvallur

26.

RMK Engineering College, Kavaraipettai

Thiruvallur

27.

SRM TRP Engineering College, Trichy

Tiruchirappalli

28.

Sri Eshwar College of Engineering, Coimbatore

Coimbatore

29.

SRM Institute of Science & Technology, Tiruchirappalli

Tiruchirappalli

30.

National Institute of Electronics and Information Technology Chennai

Chennai

31.

SRM Institute of Science & Technology, Chennai

Chennai

32.

Sri Sairam Engineering College, Chennai

Chengalpattu

33.

Chennai Institute of Technology, Chennai

Chengalpattu

34.

Thiagarajar College of Engineering, Madurai

Madurai

35.

J.N.N Institute of Engineering, Chennai

Tiruvallur

36.

Arunachala College of Engineering For Women, TamilNadu

Kanniyakumari

37.

Government College of Technology, Coimbatore

Coimbatore

38.

Sri Shakthi Institute of Engineering and Technology, Coimbatore

Coimbatore

39.

P.S.R. Engineering College, Sivakasi

Virudhunagar

40.

Rajalakshmi Engineering College, Thandalam, Chennai

Kancheepuram

41.

Rajalakshmi Institute of Technology, Chennai

Chennai

42.

Sona College of Technology, Salem

Salem

43.

Hindusthan College of Engineering and Technology, Coimbatore

Coimbatore

44.

K.S.Rangasamy College of Technology (Autonomous), Namakkal, Tamil Nadu

Namakkal

45.

Government College of Engineering, Erode

Erode

46.

Amrita School of Engineering, Amrita Vishwa Vidyapeetham, Coimbatore

Coimbatore

47.

PSG Institute of Technology and Applied Research, Coimbatore, Tamil Nadu

Coimbatore

48.

R.M.D. Engineering College, Kavaraipettai

Thiruvallur

49.

Saveetha Engineering College (Autonomous), Kancheepuram

Chengalpattu

50.

Coimbatore Institute of Engineering and Technology, Coimbatore

Coimbatore

51.

Karpagam Institute of Technology, Coimbatore

Coimbatore

52.

Karpagam College of Engineering (Autonomous), Coimbatore

Coimbatore

53.

Sri Venkateswara College of Engineering, Tamil Nadu

Chengalpattu

54.

Vel Tech Multi Tech Dr. Rangarajan Dr. Sakunthala Engineering College, Chennai

Thiruvallur

55.

St. Joseph's College of Engineering, ChennaI

Chengalpattu

56.

Kamaraj College of Engineering and Technology, Madurai

Madurai

57.

Kumaraguru College of Technology, Coimbatore

Coimbatore

58.

Dhirajlal Gandhi College of Technology (Autonomous), Salem

Salem

59.

Velammal Institute of Technology, Thiruvallur

Thiruvallur

60.

Bannari Amman Institute of Technology, Erode, Tamil Nadu

Erode

61.

KIT-Kalaignarkarunanidhi Institute of Technology, Coimbatore

Coimbatore

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ت ف۔ ن م۔

U- 7406

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2334289) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil