پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 NOV 2026 9:07AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت رتن اور سابق نائب وزیر اعظم جناب ایل کے اڈوانی جی کو 8 نومبر کو زندگی کے 100ویں سال میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے ایک تحریری مضمون میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے ہندوستان کے لیے اڈوانی جی کی دیرپا خدمات کو اجاگر کیا ہے۔ جناب مودی نے اڈوانی جی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقسیمِ ملک کی ہولناکیوں کا مشاہدہ کرنے اور ازسرنو زندگی شروع کرنے سے لے کر جن سنگھ کو مستحکم کرنے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی تشکیل، ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے دفاع، سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا کی قیادت اور حکومت میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کرنے تک مختلف مراحل طے کیے ہیں۔
جناب مودی نے اڈوانی جی کی دیگر دلچسپیوں کو بھی اجاگر کیا، جن میں ان کا وسیع مطالعہ، ثقافت اور سنیما سے محبت اور ایک کثیر التصانیف مصنف کی حیثیت سے ان کی خدمات شامل ہیں۔
جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا:
’’آج، 8 نومبر، ایک اہم سنگِ میل کا دن ہے۔ محترم ایل کے اڈوانی جی اپنی زندگی کے 100ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر میری جانب سے انہیں مبارک باد۔
میں نے ایک مضمون تحریر کیا ہے، جس میں ہندوستان کے لیے ان کی لازوال خدمات کو اجاگر کیا ہے۔
میں نے ان کے سفر کو یاد کیا ہے، خواہ وہ تقسیمِ ملک کی ہولناکیوں کا مشاہدہ کرنا اور ازسرنو زندگی شروع کرنا ہو، جن سنگھ کو مستحکم کرنا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی تشکیل ہو، ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کا دفاع ہو، سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا کی قیادت ہو یا حکومت میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کرنا ہو۔
میں نے اڈوانی جی کی شخصیت کے دیگر پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی ہے، جن میں ان کا وسیع مطالعہ، ثقافت اور سنیما سے محبت، ایک کثیر التصانیف مصنف ہونا اور دیگر خصوصیات شامل ہیں۔
انگریزی۔ https://www.narendramodi.in/bharat-ratna-lk-advani-ji-at-100
ہندی۔ https://www.narendramodi.in/hi/bharat-ratna-lk-advani-ji-at-100
****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7387