سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ سائنس و صنعتی تحقیق نے خصوصی مہم 6 کے تحت تمام اہداف مکمل طور پر حاصل کئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 NOV 2026 2:48PM by PIB Delhi

محکمۂ سائنس و صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) میں خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کا آغاز 2 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی میں واقع سی ایس آئی آر کے صدر دفتر/ڈی ایس آئی آر میں سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری کے علاوہ ڈی ایس آئی آر، سی ایس آئی آر، سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) اور این آر ڈی سی کے اعلیٰ افسران، سائنس داں اور عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر (محترمہ) این کلاسیلوی، ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور سکریٹری، ڈی ایس آئی آر کی فعال رہنمائی اور ڈی ایس آئی آر میں خصوصی مہم 6 کے نوڈل افسر اور جوائنٹ سکریٹری جناب سریندر پال سنگھ کی جانب سے مہم کی مسلسل نگرانی میں، محکمے اور اس کے ماتحت اداروں، یعنی ڈی ایس آئی آر کے خودمختار ادارے سی ایس آئی آر اور دو سرکاری شعبے کے اداروں، سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) اور این آر ڈی سی نے اپنے صدر دفاتر اور فیلڈ دفاتر میں اس مہم کو سرگرمی سے نافذ کیا۔

خصوصی مہم 6 کے دوران عوامی شکایات، اراکین پارلیمنٹ کے حوالوں اور ریکارڈ کے انتظام سے متعلق زیر التوا معاملات کے تصفیے کے مقررہ اہداف 100 فیصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔ فائلوں کو تلف کرنے کے لیے ان کا جائزہ لینے کے سلسلے میں 9,805 کاغذی فائلوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ ڈی ایس آئی آر نے سی ایس آئی آر، سی ای ایل اور این آر ڈی سی کے ساتھ مل کر 13,956 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا۔ اس طرح اس شعبے میں 140 فیصد سے زائد کامیابی درج کی گئی۔ اسی طرح ای- فائلوں کے جائزے کے لیے 2,493 فائلوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ مہم کے دوران 3,274 ای- فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔کباڑ کو ٹھکانے لگانے اور دفتری جگہ خالی کرانے کے معاملے میں بھی نمایاں نتائج حاصل ہوئے۔ اس عمل سے 76,36,047 روپے کی آمدنی ہوئی اور 21,117 مربع فٹ جگہ بھی خالی کرائی گئی۔ ڈی ایس آئی آر، سی ای ایل، این آر ڈی سی، سی ایس آئی آر اور ملک بھر میں اس کی تجربہ گاہوں نے صفائی کے لیے مقرر کردہ 150 مقامات کا 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا۔ اس کے علاوہ، محکمے نے سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے مہم کی وسیع تشہیر پر بھی توجہ دی اور مہم کے دوران پیش رفت اور کامیابیوں کی اطلاع دینے کے لیے وقتافوقتا 42 ٹوئٹس جاری کیے اور پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ذریعے پریس ریلیز بھی جاری کیں۔

ڈی ایس آئی آر نے خصوصی مہم 6 کے دوران چند قابل ذکر بہترین طور طریقے بھی متعارف کرائے۔ مہم کے دوران ڈی ایس آئی آر کے بہترین طور طریقوں میں شامل ہیں: (الف) سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی، درگاپور کی جانب سے شہری صفائی ستھرائی کے نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے تیار کی گئی صفائی کی جدید ٹیکنالوجیز، (ب) سی ایس آئی آر-مرکزی سڑک تحقیقی ادارے اور سی ایس آئی آر-بھارتی پیٹرولیم ادارے کی جانب سے ’’لگنو سیلولوزی حیاتیاتی مادّے سے حیاتیاتی اسفالٹ: کھیتوں کی باقیات سے سڑکوں تک‘‘ اور (ج) سی ایس آئی آر-این آئی او، گوا کی جانب سے مرجانی چٹانوں کی نگرانی کرنے والا روبوٹ (سی بوٹ)۔

  1. سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی، درگاپور کی جانب سے شہرکی صفائی ستھرائی کے نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے تیار کی گئی صفائی کی جدید ٹیکنالوجیز

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261106145147_7c5a9c.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261106145154_e7ee3b.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261106145201_cb002c.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261106145208_9d80be.png

 

  1. سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی اور سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کی جانب سے لگنو سیلولوزی حیاتیاتی مادّے سے حیاتیاتی بٹومین کی تیاری: کھیتوں کی باقیات سے سڑکوں تک

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261106145219_02bb63.png

 

 

  1. سی ایس آئی آر-این آئی او کی جانب سے مرجانی چٹانوں کی نگرانی کرنے والا روبوٹ (سی بوٹ)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261106145228_459d36.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261106145233_b6c165.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261106145239_98647e.jpg

 

ڈی ایس آئی آر کی جانب سے خصوصی مہم 6 کا کامیاب نفاذ اس کے دفاتر میں کارکردگی اور پائیداری کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کا باعث بنا ہے۔ مہم کے اختتام پر نہ صرف تمام مقررہ اہداف کا 100 فیصد حصول بلکہ متعدد شعبوں میں طے شدہ اہداف سے بھی آگے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کرنا، مؤثر، جوابدہ اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے تئیں محکمے کے مسلسل عزم کا عکاس ہے۔

***

ش ح۔ش ت ۔م الف

U. No- 7336


(ریلیز آئی ڈی: 2333612) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil