وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے خصوصی مہم 6.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کی؛ ایک لاکھ 63 ہزار کلوگرام سے زائد کباڑ کو ٹھکانے لگایا گیا اور 40,278 مربع فٹ دفترکی جگہ کو خالی کرایا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 NOV 2026 1:55PM by PIB Delhi

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہنے والی خصوصی مہم 6.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ اس مہم کا مقصد وزارت اور اس کے میڈیا یونٹوں کے مختلف دفاتر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا، ریکارڈ کے بندو بست کو منظم کرنا اور زیر التواء معاملات کو کم کرنا تھا۔

اس مہم کے دوران وزارت نے 1,63,213 کلوگرام کباڑ کو ٹھکانے لگایا، جس سے 40,278 مربع ٖفٹ دفترکی جگہ کو خالی کرایا گیا۔ اس کے علاوہ 35  گاڑیوں کو ناکارہ قرار دے دیا گیا۔ مہم کے تحت باہر کے مقامات پر صفائی ستھرائی کی 1,348 مہمات چلائی گئیں، جن کے دوران 1,519 مقامات کی صفائی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image001_20261106135630_6d80ea.gif

ریکارڈ کے بندو بست اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے سلسلے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی۔ مجموعی طور پر 39,545  کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 8,823  فائلوں کو تلف کر دیا گیا۔ اسی طرح 12,609 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور مہم کے دوران 11,199 فائلوں کو بند کیا گیا۔

اطلاعات و نشریات، ریلوے اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے مہم کی تیاری کے مرحلے کے دوران وزارت اور اس کے میڈیا یونٹوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زمینی  سطح پر کام کرنے والے فیلڈ دفاتر سمیت ہر دفتر کو اس مہم کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ صفائی ستھرائی کی یہ مہم 31 اکتوبر 2026 کے بعد بھی جاری رکھی جائے اور اسے سال بھر جاری رہنے والی پہل بنایا جائے۔ انہوں نے عوام سے براہِ راست رابطے والے دفاتر کو خصوصی ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب چندر کمار نے مہم کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ میڈیا  کے ادارے صفائی ستھرائی کو اپنے معمولات کا مستقل حصہ بنائیں اور ’سوچھتا ہی سیوا‘ کے جذبے کو مہم کی مدت سے آگے بڑھاتے ہوئے سال بھر جاری رہنے والے عہد کی شکل دیں، تاکہ یہ ان کے ادارہ جاتی کلچر کا لازمی حصہ بن جائے۔

ملک بھر میں آکاشوانی کے مراکز نے مختلف سرگرمیاں انجام دیں، جن میں کولکاتا میں پرانی فائلوں اور کاغذات کو تلف کرنا، کٹک میں ایک نظرانداز شدہ برگد کے درخت کے اطراف کے علاقے کا احیاء  اور گجرات کے ہمت نگر میں کچرے سے دولت حاصل کرنے کے اقدامات شامل ہیں، جہاں ایک پرانی اور ناقابلِ استعمال ڈش کو دوبارہ کارآمد بناتے ہوئے حفاظتی عملے کے بیٹھنے کی جگہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ آکاشوانی جودھ پور نے بھی کچرے کو ٹھکانے لگانے کی سرگرمیاں انجام دیں، جبکہ بھونیشور میں این اے بی ایم کے مقام پر بچوں کے ایک پارک کی صفائی کی مہم منعقد کی گئی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261106135724_422502.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261106135730_7cef95.jpg

کچرے سے دولت حاصل کرنا : گجرات کے آکاشوانی ہمت نگر میں پرانی ناکارہ ڈش کو حفاظتی عملے کے بیٹھنے کی جگہ میں تبدیل کیا گیا

مہم کے دوران میڈیا  کے کئی دیگر اداروں نے بھی صفائی ستھرائی اور تزئین کاری میں اضافے کے لیے اختراعی اقدامات کیے۔ آئی آئی ایم سی، کوٹائم نے دیواروں پر مصوری کے ذریعے اپنے کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا، جبکہ دوردرشن کیندر سری نگر نے شنکراچاریہ پہاڑی پر محکمۂ جنگلات اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اشتراک سے صفائی ستھرائی  کی مہم چلائی۔ دوردرشن کیندر دہرہ دون، احمد آباد میں پی آئی بی اور سی بی سی کے دفاتر اور نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلیکیشنز ڈویژن میں بھی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image004_20261106135803_50a696.gifhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2026/nov/image005_20261106135808_d281c6.gif

آئی آئی ایم سی، کوٹائم کی جانب سے کیمپس کی دیواروں پر مصوری کے ذریعے تزئین کاری میں اضافہ

صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پھیلانے اور عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے مطبوعہ، الیکٹرانک اور سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیر  اور عوامی رابطے کی سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔

خصوصی مہم 6.0  کی کامیاب تکمیل وزارت کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ اداروں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے، ریکارڈ کے بندو بست کو مؤثر بنایا جائے، زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹایا جائے اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

***

) ش ح –م ع-ق ر)

U.No. 7329


(ریلیز آئی ڈی: 2333581) وزیٹر کاؤنٹر : 9