الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو آئی ڈی اے آئی نے آدھار کی آف لائن تصدیق کے نظام کو وسعت دیتے ہوئے 300 اداروں کو آف لائن تصدیق کی سہولت حاصل کرنے والے اداروں (او وی ایس ایز) کے طور پر شامل کیا


زندگی میں آسانی کا نیا ذریعہ: 86 لاکھ سے زائد افراد نے آدھار ایپ کے ذریعے اپنے موبائل نمبر کو اپڈیٹ کیا؛ آدھار ایپ  کوتقریباً 7.5 کروڑ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے

بائیومیٹرک لاک اور اَن لاک کے 4.6 کروڑ لین دین ریکارڈ کیے گئے، جو ڈیجیٹل تحفظ کی سہولتوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کی عکاسی کرتے ہیں

آدھار ایپ کے ذریعے پتے میں 22 لاکھ سے زائد اور ای میل میں 40 لاکھ تبدیلیوں کی سہولت فراہم کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 5:29PM by PIB Delhi

آدھار ایپ کے استعمال میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ ساتھ، یو آئی ڈی اے آئی نے جنوری میں اس نظام کے آغاز کے بعد سے اب تک 300 ایسے اداروں کو اپنے ساتھ منسلک کیا ہے جو آدھار کی آف لائن تصدیق کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261105173005_86efda.jpg

یہ پیش رفت ہوٹلوں، مہمان نوازی، صحت و علاج، تعلیم، تقریبات، گیگ اکانومی (عارضی اور ضرورت کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات) اور صارفین کو براہِ راست خدمات فراہم کرنے والے اداروں سمیت مختلف شعبوں میں آدھار پر مبنی آف لائن تصدیق کے استعمال کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 

یہ سنگِ میل آدھار کے آف لائن تصدیقی نظام کے ذریعے محفوظ، صارف کی رضامندی پر مبنی اور کاغذی دستاویزات سے پاک تصدیق کو فروغ دینے میں ایک بڑی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور شہریوں، دونوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

آف لائن تصدیق کی سہولت حاصل کرنے والے ان اداروں (او وی ایس ای) کی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آدھار پر مبنی ایسے ڈیجیٹل تصدیقی نظاموں پر اعتماد بڑھ رہا ہے جو رازداری کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ یہ نظام صارفین کو اپنے ذاتی ڈیٹا پر اختیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خدمات تک آسان رسائی یقینی بناتے ہیں اور ڈیٹا کے غیر ضروری استعمال کو محدود رکھتے ہیں۔ اس طرح یہ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) ایکٹ کی دفعات سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

شہریوں کی روزمرہ ضرورت کی اہم خدمات ان کے اسمارٹ فونز تک پہنچانے اور آف لائن تصدیق کے لیے ادارہ جاتی نیٹ ورک کو وسعت دینے کے ذریعے یو آئی ڈی اے آئی شہریوں اور اداروں، دونوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت کے نظام کو مزید مؤثر اور سہل بنا رہا ہے۔

آدھار ایپ کو عوام میں مسلسل مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور اب تک اسے تقریباً 7.5 کروڑ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس بڑھتے ہوئے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایپ منفرد شناخت کی حامل بھارتی اتھارٹی (یوآئی ڈی اے آئی) اور شہریوں کے درمیان ایک اہم ڈیجیٹل رابطے کا ذریعہ بنتی جا رہی ہے۔ اس کے ذریعے آدھار نمبر رکھنے والے افراد اپنے اسمارٹ فونز پر آدھار سے متعلق مختلف خدمات بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے اہم خدمات سے بڑے پیمانے پر استفادہ کیا گیا ہے، جن میں 86 لاکھ سے زیادہ موبائل نمبر، 22.16 لاکھ پتے اور 40.25 لاکھ ای میل پتے اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت شامل ہے۔ ان خدمات کے ذریعے شہریوں کو کسی مرکز پر ذاتی طور پر جائے بغیر، ایپ ہی کے توسط سے اپنی تفصیلات بآسانی اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

ان سہولتوں کی بدولت شہریوں کو اپنی ذاتی تفصیلات میں تبدیلی یا تصحیح کے لیے کسی مرکز پر ذاتی طور پر جانے کی ضرورت نہیں رہتی، بلکہ وہ یہ کام ایپ کے ذریعے آسانی سے انجام دے سکتے ہیں۔

آدھار ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک لاک اور اَن لاک کی سہولت کے تحت اب تک 4.6 کروڑ لین دین ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ڈیجیٹل تحفظ کی سہولتوں کے بارے میں شہریوں میں بڑھتی ہوئی آگاہی اور ان کے استعمال میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان سہولتوں کے ذریعے شہری اپنے بائیومیٹرک ڈیٹا کے استعمال پر زیادہ اختیار حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ایپ کے ذریعے آدھار لاک اور اَن لاک کے 3.61 لاکھ لین دین بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔بائیومیٹرک لاک و اَن لاک اور آدھار لاک و اَن لاک کی سہولتیں آدھار نمبر رکھنے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق رازداری کے تحفظ کی ایک اضافی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

یہ تمام اقدامات حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن اور وکست بھارت کے وسیع تر مقصد سے ہم آہنگ ہیں، جن کا بنیادی ہدف محفوظ، قابلِ رسائی اور ٹیکنالوجی سے آراستہ عوامی خدمات کے ذریعے شہریوں کی زندگی کو زیادہ آسان اور سہل بنانا ہے۔

 

******

ش ح ۔ع ح۔ن ع

U. No.7286


(ریلیز آئی ڈی: 2333231) وزیٹر کاؤنٹر : 10