پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 NOV 2026 3:23PM by PIB Delhi
مشرقی بحری بیڑے کے بھارتی بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ میزائل اسٹیلتھ جنگی بحری جہاز، آئی این ایس سہیادری، نے کثیر ملکی بحری مشق مالابار 2026 میں شرکت کے لیے 4 نومبر 2026 کو جاپان کے یوکوسوکا بحری اڈے پر لنگر انداز ہوا۔
جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) نے جہاز کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جو ہندوستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری اور بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا عکاس ہے۔ استقبالیہ تقریب میں یوکوسوکا ڈسٹرکٹ کے کمانڈنٹ، وائس ایڈمرل یاغی کوجی اور ہندوستانی مشن کے ڈپٹی چیف جناب آر مدھو سدن نے شرکت کی۔
مالابار 2026 میں ہندوستان، جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔ یہ مشق شریک بحری افواج کو بندرگاہ اور سمندر میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے آپریشنل تال میل بہتر بنانے، باہمی تعاون کی صلاحیت کو مستحکم کرنے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
مشق کے بندرگاہی مرحلے میں پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال اور مشترکہ منصوبہ بندی شامل ہوگی، جس کے بعد سمندری مرحلے میں آئی این ایس سہیادری کے ساتھ امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے شریک بحری یونٹ حصہ لیں گے۔ ان سرگرمیوں سے باہمی اعتماد اور تعاون مزید مستحکم ہوگا اور ایک محفوظ و مستحکم ہند-بحرالکاہل خطے کے قیام میں مدد ملے گی۔
مالابار 2026 میں آئی این ایس سہیادری کی شرکت، خطے کی ہم خیال بحری افواج کے ساتھ بحری شراکت داریوں کو فروغ دینے اور تعاون کو آگے بڑھانے کے بھارتی بحریہ کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ عزم مہاساگر (مختلف خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہت پیش رفت) کے تصور سے ہم آہنگ ہے۔
(2)_20261105152408_b18567.jpeg)
(2)_20261105152420_5992ab.jpeg)
(1)_20261105152432_70b74c.jpeg)
(1)_20261105152444_a37a11.jpeg)
_20261105152454_c31550.jpeg)
*****
ش ح – ض ر–ا ک م
UR No. 7272