پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 NOV 2026 1:16PM by PIB Delhi
بین وزارتی گروپ (آئی ایم جی) نے، جس کی صدارت سرکاری اداروں (ڈی پی ای) کے محکمے کے سکریٹری کر رہے ہیں اور جس کی مشترکہ صدارت ٔ مواصلات (ڈی او ٹی) محکمہ کے سکریٹری کرتے ہیں، 1100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کو نقدی میں تبدیل کرنے سے متعلق تجاویز کی سفارش کی ہے۔ ان تجاویز کو غور و خوض ومنظوری کے لیے متبادل طریقۂ کار (اے ایم) کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
یہ تجاویز بنیادی طور پر مرکزی سرکاری شعبے کے ان اداروں (سی پی ایس ایز) کی فاضل زمین اور عمارتوں سے متعلق ہیں جن کی نشاندہی اثاثوں کو نقدی میں تبدیل کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ یہ سفارشات حکومتِ ہند کی ان کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ہیں جن کا مقصد فاضل اور غیر استعمال شدہ سرکاری اثاثوں کی قدر سے فائدہ اٹھانا اور ان کے مفید استعمال کو ممکن بنانا ہے۔
مذکورہ سفارشات حکومت کے اثاثوں کو نقدی میں تبدیل کرنے کے پروگرام میں بڑھتی ہوئی پیش رفت کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد منظم جائزے، پیشہ ورانہ انداز میں لین دین کی تیاری اور مسابقتی طریقے سے قیمت طے کرنے کے عمل کے ذریعے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور حکومت کے دیگر اداروں کو اپنے فاضل اثاثوں کی معاشی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔
سفارش کردہ تجاویز غورو خوض و منظوری کے لیے کابینہ کے ذریعے مجاز متبادل طریقۂ کار کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ ضروری منظوری ملنے کے بعد، مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اثاثوں کو نقدی میں تبدیل کرنے کی مزید کارروائی کی جائے گی۔
فاضل زمین اور دیگر غیر بنیادی اثاثوں کو نقدی میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت کے خصوصی ادارے کی حیثیت سے، نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی) اثاثوں کی جانچ، ضروری چھان بین، قدر کے تعین، لین دین کی منصوبہ بندی اور بازار میں اثاثوں کو فروخت یا ان سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے عمل میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ متعلقہ وزارتوں، محکموں اور اثاثوں کے مالک اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کرتی ہے۔
یہ پہل عوامی اثاثوں کے مؤثر انتظام، شفافیت کے ساتھ ان کی زیادہ سے زیادہ قدر حاصل کرنے اور فاضل اثاثوں کے مفید استعمال کے تئیں حکومتِ ہند کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے، تاکہ سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
این ایل ایم سی کے بارے میں
نیشنل لینڈ مونیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی) حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت والی ایک کمپنی ہے، جو وزارتِ خزانہ کے محکمۂ سرکاری اداروں کے انتظامی کنٹرول میں کام کرتی ہے۔ اس کا قیام مرکزی بجٹ 2021-22 میں کیے گئے اعلان کے مطابق عمل میں آیا تھا۔ این ایل ایم سی پیشہ ورانہ لین دین سے متعلق مشاورت، ضروری چھان بین، قدر کے تعین اور شفاف و مسابقتی طریقۂ کار کے ذریعے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور سرکاری اداروں کی فاضل زمین اور دیگر غیر بنیادی اثاثوں کو نقدی میں تبدیل کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
ویب سائٹ۔ https://nlmc.dpe.gov.in
***
ش ح۔ ش م۔ ج
Uno-7262