نیتی آیوگ
نیتی آیوگ اور جی آئی زیڈ انڈیا نے سڑکوں کے ذریعے مال برداری کے شعبے میں کاربن کے اخراج میں کمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ’ قومی سطح پر طے شدہ تعاون سے متعلق ٹرانسپورٹ انیشی ایٹو فار ایشیا فیز دوم ‘(این ڈی سی-ٹی آئی اے II) کے تحت ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 NOV 2026 5:00PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ اور ڈوئچے گیزل شافٹ فر انٹرنیشنل زوسامن آربائٹ (جی آئی زیڈ)جی ایم بی ایچ نے 3 نومبر 2026 کو ایشیا فیز دوم کے لئے قومی سطح پر طے شدہ تعاون سے متعلق ٹرانسپورٹ انیشی ایٹو (این ڈی سی-ٹی آئی اے دوم) کے تحت ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ این ڈی سی-ٹی آئی اے دوم جرمن حکومت کے بین الاقوامی موسمیاتی اقدام (آئی کے آئی)کے تعاون سے چلنے والا ایک علاقائی منصوبہ ہے۔ ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی)انڈیا، انٹرنیشنل کونسل آن کلین ٹرانسپورٹیشن (آئی سی سی ٹی) انڈیا اور اگورا انرجی وینڈے اس منصوبے کے نفاذ میں شامل اہم شراکت داروں میں شامل ہیں۔
سڑکوں کے ذریعے مال برداری کے شعبے سے کاربن کے اخراج میں کمی، پائیدار، توانائی کے مؤثر استعمال اور کم کاربن والے ٹرانسپورٹ نظام کی جانب ہندوستان کی منتقلی کا ایک اہم حصہ ہے۔ تاہم، درمیانے اور بھاری مال بردار گاڑیوں کو برقی توانائی پر منتقل کرنے کا عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، جس سے مناسب چارجنگ انفراسٹرکچر، جدید مالیاتی طریقۂ کار اور سازگار ضابطہ جاتی نظام کی ضرورت واضح ہوتی ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے منصوبے کے شراکت داروں کے درمیان ہندوستان کے سڑکوں کے ذریعے مال برداری کے شعبے سے کاربن کے اخراج میں کمی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے باہمی تعاون کو باضابطہ شکل دی گئی ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کے قومی سطح پر طے شدہ تعاون کے اہداف اور طویل مدتی ماحولیاتی مقاصد کے حصول کی وسیع تر کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO. 7227
(ریلیز آئی ڈی: 2332641)
وزیٹر کاؤنٹر : 8