محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) نے لیبر کوڈز کے نفاذ کو زیادہ مؤثر بنانے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کے عمل کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ریلوے بورڈ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2026 2:41PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ محنت و روزگار کے تحت دفترچیف لیبر کمشنر (سنٹرل)نے 3 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے دوارکا میں واقع ’شرمیو جیتے بھون‘ میں ریلوے بورڈ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔اس اجلاس کی صدارت چیف لیبر کمشنر (سنٹرل)اور آئی اے ایس افسر محترمہ سونل مشرا نے کی۔ اجلاس کا مقصد ’لیبر کوڈز 2020‘ کے مؤثر نفاذ، باہمی تال میل کو مضبوط بنانے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کے امور پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261104144204_044074.jpg

یہ میٹنگ چیف لیبر کمشنر (مرکزی)کے دفتر کی جانب سے مختلف وزارتوں، محکموں اور مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ای) کے ساتھ جاری انفرادی ملاقاتوں کے سلسلے کا حصہ تھا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد لیبر کوڈز پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانا، قوانین کی پابندی کو فروغ دینا اور ادارہ جاتی سطح پر باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ریلوے بورڈ کی جانب سے محترمہ ونیتا ورما، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (لیبر لاز)نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ سینٹر فار ریلوے انفارمیشن سسٹمز (سی آرآئی ایس) کے نمائندوں نے ورچوئل طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ چیف لیبر کمشنر (مرکزی)کے دفتر کے تمام سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ وزارتِ محنت و روزگار کے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے نمائندوں نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261104144212_94d585.jpg

اجلاس کے دوران چیف لیبر کمشنر (مرکزی)کے دفتر کی جانب سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی، جس میں لیبر کوڈز کا تعارف اور ہندوستانی ریلوے سے متعلق اہم دفعات، محنت سے متعلق ضروری قانونی تقاضوں، کنٹریکٹ لیبر سے متعلق امور، رجسٹریشن اور لائسنسنگ کی ضروریات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ نئے لیبر کوڈز کے مطابق شرمک کلیان پورٹل کو مزید بہتر اور جدید بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ پریزنٹیشن میں قانونی تقاضوں کی تعمیل کو آسان بنانے اور کاروبار کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں چیف لیبر کمشنر (مرکزی)کی تنظیم کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261104144224_c934da.jpg

محترمہ ونیتا ورما، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایل ایل)، ریلوے بورڈ نے ریلوے کے تنظیمی ڈھانچے، افرادی قوت اور عملے کی تعیناتی کا بھی جائزہ پیش کیا۔ اس میں کنٹریکٹ لیبر کی خدمات حاصل کرنے، ریلوے کے اداروں اور منصوبوں کے جغرافیائی و عملی دائرہ کار، لیبر قوانین کی تعمیل کے موجودہ طریقۂ کار اور انڈین ریلوے کی جانب سے اپنائے گئے بہترین عملی اقدامات کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261104144233_ac4510.jpg

اس ملاقات کا ایک اہم مقصد انڈین ریلوے کے موجودہ ڈیجیٹل کمپلائنس نظام کو سمجھنا اور انہیں شرم سویدھا پورٹل اور سمادھان پورٹل  کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر مختلف دائرہ ہائے اختیار میں لیبر کوڈز کے نفاذ کے دوران ریلوے سے متعلق مخصوص امور اور عملی مشکلات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کا مقصد چیف لیبر کمشنر(سینٹرل)کے دفتر اور انڈین ریلوے کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا، شعبہ جاتی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنا اور دونوں اداروں کے زمینی سطح پر کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی کو فروغ دینا تھا، تاکہ لیبر کوڈز پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261104144242_5eacd5.jpg

چیف لیبر کمشنر(سنٹرل)کا دفتر چاروں لیبر کوڈز کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے، ان پر عمل درآمد کو آسان بنانے، ڈیجیٹل نظام کو مزید مستحکم کرنے اور ان کے ہموار و مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں، محکموں اور اداروں کے ساتھ اس طرح کے منظم تبادلۂ خیال اور مشاورتی اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.7205


(ریلیز آئی ڈی: 2332525) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati