پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 NOV 2026 6:17PM by PIB Delhi
مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے قومی ڈینٹل کمیشن (این ڈی سی) اور اس کے تین خود مختار بورڈز کے جز وقتی ارکان کے انتخاب کا عمل قومی ڈینٹل کمیشن ایکٹ 2023 کی دفعات اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے انجام دیا ہے۔ محترمہ پنیہ سلیلہ سریواستو، سکریٹری، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔
دو سال کی مدت کے لیے کی گئی تقرریوں میں ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی نمائندگی کرنے والے دس جز وقتی ارکان اور ریاستی ڈینٹل کونسلوں کی نمائندگی کرنے والے نو جز وقتی ارکان شامل ہیں۔ اس عمل میں کمیشن کے تینوں خود مختار بورڈز میں سے ہر ایک کے لیے دوسرے جز وقتی رکن کا انتخاب بھی شامل تھا۔

ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی نمائندگی کرنے والے دس جز وقتی ارکان کا انتخاب سکم، جھارکھنڈ، کیرلم، اتراکھنڈ، میزورم، راجستھان، اروناچل پردیش، گجرات، آندھرا پردیش اور جموں و کشمیر سے کیا گیا ہے۔
ریاستی ڈینٹل کونسلوں کی نمائندگی کرنے والے نو جز وقتی ارکان کا انتخاب ناگالینڈ، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، کرناٹک، تلنگانہ، اتر پردیش، بہار اور پڈوچیری سے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، قومی ڈینٹل کمیشن کے تینوں خود مختار بورڈز میں سے ہر ایک کے لیے دوسرے جز وقتی رکن کا انتخاب ریاستی ڈینٹل کونسلوں کی نمائندگی کرنے والے نو ارکان میں سے، قومی ڈینٹل کمیشن ایکٹ 2023 کی دفعہ 17(5) کے مطابق کیا گیا ہے۔ انتخاب حسب ذیل ہیں:
-
انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈینٹل ایجوکیشن بورڈ: تلنگانہ
-
ڈینٹل اسسمنٹ اور ریٹنگ بورڈ: کرناٹک
-
ایتھکس اور ڈینٹل رجسٹریشن بورڈ: مدھیہ پردیش
قرعہ اندازی کے ذریعے انتخابی عمل قومی ڈینٹل کمیشن ایکٹ 2023 کے تحت کمیشن اور اس کے خود مختار بورڈز میں جز وقتی ارکان کی تقرری کے لیے تجویز کردہ قانونی طریقہ کار کی پیروی کرتا ہے۔

ڈاکٹر ونود کوٹوال، ایڈیشنل سکریٹری، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، وزارت کے دیگر اہلکاران کے ساتھ اس عمل کے دوران موجود تھے۔
منتخب ارکان کی تفصیلات ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں۔
ضمیمہ
الف۔ ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی نمائندگی کرنے والے جز وقتی ارکان
-
سکم - ڈاکٹر کیسانگ چوڈن ریچنگ
-
جھارکھنڈ - پرنسپل، ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ، ریمس، رانچی
-
کیرلم - ڈاکٹر کنن وڈاکے پورایل
-
اتراکھنڈ - ڈاکٹر کرشن سنگھ نیگی
-
میزورم - بریگیڈیئر ڈاکٹر انیل کوہلی
-
راجستھان - ڈاکٹر انجلی کپور
-
اروناچل پردیش - ڈاکٹر ٹیج تامو
-
گجرات - ڈاکٹر روپل جے شاہ
-
آندھرا پردیش - ڈاکٹر ایم جیوتسنا
-
جموں و کشمیر - پروفیسر (ڈاکٹر) پروین اختر لون
ب۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ ڈینٹل کونسلوں کی نمائندگی کرنے والے جز وقتی ارکان
-
ناگالینڈ - ڈاکٹر ایچ ہوٹوکھو چیسی
-
تامل ناڈو - ڈاکٹر ایس ایم بالاجی
-
مدھیہ پردیش - ڈاکٹر چندریش کمار شکلا
-
میگھالیہ - ڈاکٹر کرپانگ پاسا
-
کرناٹک - ڈاکٹر شیوا شرن کے
-
تلنگانہ - ڈاکٹر راجیش ریڈی
-
اتر پردیش - ڈاکٹر کملیشور سنگھ
-
بہار - ڈاکٹر محمد زیور رحمان
-
پڈوچیری - ڈاکٹر وی ارون پرساد راؤ
ج۔ خود مختار بورڈوں کے دوسرے جز وقتی ارکان
-
انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈینٹل ایجوکیشن بورڈ: ڈاکٹر راجیش ریڈی (تلنگانہ)
-
ڈینٹل اسسمنٹ اور ریٹنگ بورڈ: ڈاکٹر شیوا شرن کے (کرناٹک)
-
اخلاقیات اور ڈینٹل رجسٹریشن بورڈ: ڈاکٹر چندریش کمار شکلا (مدھیہ پردیش)
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7181