پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 NOV 2026 8:45AM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ نے 48 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ایک تیز رفتار اور نہایت منظم مشترکہ آپریشن کے تحت مسلح قزاقوں کے قبضے سے ماہی گیری کے جہاز ’ازینی‘ کو کامیابی کے ساتھ آزاد کرا لیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے تمام 20 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا اور اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔
اطلاعات کے مطابق، ماہی گیری کے جہاز ’ازینی‘ کو گزشتہ ماہ کے اوائل میں صومالیہ کے شمال مشرقی ساحل کے قریب مسلح قزاقوں کے ایک گروہ نے اغوا کر لیا تھا۔ اغوا کی اس کاروائی سے سمندری سلامتی کو ایک سنگین خطرہ لاحق ہو گیا تھا، کیونکہ خدشہ تھا کہ اس جہاز کو خطے میں تجارتی جہازوں پر مزید قزاقانہ حملے کرنے کے لیے ایک ‘مدر شپ’ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی بحریہ نے ایک مشن پر تعینات جنگی جہاز کو کاروائی کی ذمہ داری سونپی، جسے سمندری نگرانی کرنے والے ایک طیارے کی مدد بھی حاصل تھی۔ ان دونوں نے قریبی تال میل کے ساتھ مسلسل نگرانی کے بعد جہاز کا پتہ لگایا، اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور اس کی نقل و حرکت محدود کرنے اور اسے آگے بڑھنے سے روکنےکے لیے سوچے سمجھے غیر متحرک اقدامات کیے۔
بھارتی فضائیہ کے سی-17 طیارے کے ذریعے ایک انتہائی درست فضائی طریقے سے میرین کمانڈوز کو بھی اس کارروائی میں شامل کیا گیا۔
تیز رفتار اور منظم حکمت عملی کے تحت کاروائی کرتے ہوئے بھارتی بحریہ نے جہاز کو محفوظ طریقے اپنے قبضے میں لے لیا، قزاقوں کے خطرے پر قابو پایا اور عملے کے تمام 20 ارکان کی بحفاظت رہائی کو بھی یقینی بنایا۔
مذکورہ کامیاب کارروائی بھارتی بحریہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری اور مختلف افواج کے درمیان بہترین تال میل کے ذریعے سمندری سلامتی کی پیچیدہ کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ یہ بحرِ ہند کے خطے میں بھارت کے اولین امدادی فریق اور ترجیحی سلامتی شراکت دار کے طور پر اپنے رول کر برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
بھارتی بحریہ سمندری جہاز رانوں کی حفاظت، اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ اور بحرِ ہند کے خطے میں محفوظ، مامون اور مستحکم سمندری ماحول کو یقینی بنانے کے تئیں پُرعزم ہے۔
(1)_20261103085727_c6f33c.jpeg)
(1)_20261103085740_15977f.jpeg)
***
***
ش ح۔ ش م ۔رض
7128:U-N