پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 NOV 2026 8:16PM by PIB Delhi
آج نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے تحت محکمۂ نوجوانوں کے امور کے میرا یووا بھارت (مائی بھارت) کے ذریعے 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کیے گئے ’وِکست بھارت یووا سمواد: اپنے ووٹ کو جانیں‘ کے 60 ایڈیشنوں میں 11,800 سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ پروگراموں کے تازہ ترین دور کے ساتھ، 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کُل 220 یووا سمواد منعقد کیے گئے ہیں، جن میں 43,995 نوجوانوں اور 220 یوتھ آئیکنز نے شرکت کی۔
ملک بھر میں یہ مہم 26.10.2026 سے 05.11.2026 تک منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک بھر کی 500 یونیورسٹیوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کا احاطہ کرنا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں، خاص طور پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں میں انتخابی بیداری کو فروغ دینا اور جمہوری عمل میں ان کی باخبر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ پہل انھیں ووٹنگ کے حقوق، انتخابی طریقہ کار اور شہری ذمہ داریوں سے واقف کراتی ہے، جب کہ منتخب نمائندوں، یوتھ آئیکنز اور دیگر ممتاز شخصیات کے ساتھ گفت و شنید کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

نئی دہلی میں، کارپوریٹ امور اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے پروگرام میں شرکت کی اور ووٹنگ کے حقوق، انتخابی شرکت کی اہمیت اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ذمہ دار شہریوں کے طور پر نوجوانوں کے کردار پر بصیرت کا اظہار کیا۔
مغربی بنگال میں، راناگھاٹ (ایس سی) لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمنٹ جناب جگن ناتھ سرکار نے نادیہ میں پروگرام میں شرکت کی اور طلبہ کے ساتھ گفت و شنید کی، جب کہ آسام میں، رکن پارلیمنٹ جناب دیواشیش شرما نے ناگاؤں میں نوجوانوں کے ساتھ گفت و شنید کی۔

بہار میں، پوربی چمپارن (موتیہاری) اور سیوان میں منعقدہ پروگراموں میں اجتماعی لوکتانترک عہد لیا گیا، جس میں شرکا نے ذمہ دار شہریت اور جمہوریت میں فعال شرکت کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور کٹیہار صدر سے رکن قانون ساز اسمبلی جناب تارکیشور پرساد نے کٹیہار میں یووا سمواد کے دوران نوجوان شرکا کے ساتھ گفت و شنید کی اور انھیں اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھنے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔
ہریانہ میں، ووشو کھلاڑی اور یوتھ آئیکن آریان سود نے پانی پت میں نوجوان شرکا کے ساتھ سیاست میں نوجوانوں کے کردار، ووٹنگ بیداری اور کھیلوں میں کیریئر کے مواقع پر گفت و شنید کی۔ پنجاب میں، مانسا میں منعقدہ پروگرام میں یوتھ آئیکن اور شرکا کے درمیان ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا، جس کے ساتھ اجتماعی لوکتانترک عہد بھی لیا گیا۔

مدھیہ پردیش میں، بڑوانی، بالاگھاٹ، بھنڈ، چھندواڑا، ڈنڈوری، گنا، پنا، رتلام اور ساگر میں منعقدہ پروگراموں میں یوتھ آئیکنز، کھیلوں کی شخصیات اور عوامی نمائندوں کے ساتھ گفت و شنید اور لوکتانترک عہد لیا گیا۔ ان پروگراموں نے نوجوانوں کو مائی بھارت کے مواقع اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھی متعارف کرایا۔
اتر پردیش میں، امیتھی (سلطان پور) میں منعقدہ پروگرام میں ایک یوتھ آئیکن کی پیش کش شامل تھی، جس کے بعد ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ انفلوینسر رشبھ مشرا نے شرکا سے خطاب کیا اور شاعری سنائی، جب کہ ڈاکٹر دھننجے سنگھ اور جناب وِشو مشرا نے ترغیبی خطابات دیے اور نوجوانوں کے ساتھ گفت و شنید کی۔
ان پروگراموں کے ذریعے، مائی بھارت نوجوانوں کو عوامی نمائندوں اور یوتھ آئیکنز کے ساتھ گفت و شنید کرنے، انتخابی عمل کو سمجھنے اور جمہوری شرکت اور شہری ذمہ داریوں پر بحث میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کرتا رہتا ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7120