پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 NOV 2026 12:37PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ شاندار تاریخ، غیر معمولی بہادری اور مالا مال ثقافتی ورثے سے مزین ہریانہ ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہاں کی لوک روایات اور متحرک دیہی ثقافت نے ہمیشہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو مالا مال کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ ’’ہریانہ کے عوام نے زراعت، کھیل اور دفاعی خدمات سے لے کر صنعت، تعلیم اور نئے کاروباری اداروں تک مختلف شعبوں میں اپنی محنت اور لگن کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور عزم کا لوہا منوایا ہے۔ یہاں کے کھلاڑی ترنگے کی شان بڑھا رہے ہیں، تو وہیں کسان ملک کے غذائی تحفظ کو مضبوط بنا رہے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا:
’’ہریانہ دیوس کے موقع پر ریاست کے اپنے تمام پریوارجنوں کو بہت بہت مبارک باد اور نیک تمنائیں!
شاندار تاریخ، غیر معمولی بہادری اور مالا مال ثقافت سے مزین ہماری یہ ریاست ملک کی شان ہے۔ یہاں کی لوک روایات اور متحرک دیہی ثقافت نے ہمیشہ ملک کے ثقافتی ورثے کو مالا مال کیا ہے۔
ہریانہ کے عوام نے اپنی محنت اور لگن سے زراعت، کھیل اور دفاعی خدمات سے لے کر صنعت، تعلیم اور نئے کاروباری اداروں تک اپنی صلاحیتوں اور عزم کا لوہا منوایا ہے۔ یہاں کے کھلاڑی ترنگے کی شان بڑھا رہے ہیں، تو وہیں ہمارے کسان ملک کے غذائی تحفظ کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
میری دعا ہے کہ یہ خصوصی موقع یہاں کے تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوش حالی لے کر آئے۔‘‘
******
ش ح۔ ف ا ۔ م ر
U-NO. 7042