ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومتِ ہند نے کپاس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2026 2:38PM by PIB Delhi

ملک کی مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری (کپڑے کی صنعت) کی خام مال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومتِ ہند نے کپاس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی موجودہ چھوٹ میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔

اس توسیع کا اعلان وزارتِ خزانہ کے محکمہ ریونیو نے 30 اکتوبر 2026 کو نوٹیفکیشن نمبر 35/2026 کسٹمز کے ذریعے کیا ہے۔اس ترمیم  کے تحت کپاس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی جو چھوٹ پہلے 31 اکتوبر 2026 تک حاصل تھی، اسے مزید دو ماہ بڑھا کر 31 دسمبر 2026 تک کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے کپاس کی دستیابی بڑھانا، خاص قسم کی کپاس کی ضروریات پوری کرنا اور کپڑے و گارمنٹس کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن (مصنوعات کی قدر میں اضافہ) کو فروغ دینا ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس بنانے والی کمپنیوں کو خام مال حاصل کرنے میں زیادہ سہولت ملے گی، پیداواری لاگت کا دباؤ کم ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایم ایس ایم ایز) کو فائدہ پہنچے گا اور ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں بھارتی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت بہتر ہوگی۔

اس توسیع سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خام مال کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے، کاروباری معاملات میں لچک پیدا کرنے اور کپاس سے تیار ہونے والے کپڑوں اور گارمنٹس کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

وزارتِ ٹیکسٹائل اس عزم پر قائم ہے کہ بھارتی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو زیادہ مضبوط، مستحکم اور عالمی منڈیوں سے منسلک بنایا جائے، مصنوعات کی قدر میں اضافہ کیا جائے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں اور ٹیکسٹائل کے پورے شعبے کی طویل مدتی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

*********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 7007


(ریلیز آئی ڈی: 2330908) وزیٹر کاؤنٹر : 11