زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر ای–آئی سی اے آر نے خصوصی مہم 6.0 کے تحت سرگرمیاں تیز کیں، اداروں میں صفائی ستھرائی، کچرے کے پائیدار انتظام اور بہتر دفتری ماحول کو فروغ دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2026 12:48PM by PIB Delhi

محکمہ برائے زرعی تحقیق / بھارتی کونسل برائے زرعی تحقیق (ڈی اے آر ای–آئی سی اے آر) خصوصی مہم 6.0 کے تحت صفائی ستھرائی اور دفتری جگہوں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ ان سرگرمیوں میں کچرے کی علیحدگی اور ذمہ دارانہ طریقے سے اسے تلف کرنا، قابل استعمال اشیا کا دوبارہ استعمال اور جہاں بھی یہ سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں، وہاں عملے، کسانوں اور مقامی متعلقہ فریقوں کی شمولیت سے بیداری مہمات چلانا شامل ہے۔

ان سرگرمیوں میں ریکارڈ کا انتظام، ڈیجیٹائزیشن، شجرکاری اور ماحول دوست طریقوں کو اپنانا، ملک بھر میں تمام شاخوں میں صفائی مہمات، شہریوں پر مرکوز اقدامات، ناکارہ اشیا کو ٹھکانے لگانا، الیکٹرانک کچرے کا انتظام اور دفتری جگہوں کو بہتر بنانا وغیرہ بھی شامل ہیں۔ ادارے اپنے احاطوں کے اندر اور اطراف میں موجود گندگی کے مقامات کی مسلسل نشاندہی کر رہے ہیں اور انہیں صاف ستھرا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اداروں کے کیمپس میں افسران صفائی ستھرائی کی اہمیت سے سبھی کو آگاہ کرنے کے لیے بیداری کیمپ بھی منعقد کر رہے ہیں۔

کئی کیمپس میں مفت طبی کیمپ بھی لگائے گئے۔ صفائی متروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازنا بھی مسلسل جاری رہنے والا ایک عمل رہا ہے۔ صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں تمام سطحوں کے افسران کی شرکت قابل ستائش ہے، خواہ یہ سرگرمیاں دفتری احاطوں کے اندر انجام دی جائیں یا کیمپس کے بیرونی علاقوں میں۔ کھیتوں، زرعی اراضی اور کیمپس کے آس پاس کی سڑکوں پر بھی بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ دھات اور پلاسٹک کے کچرے کو عام کچرے سے الگ رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی، جس سے صفائی، نظم و ضبط اور کچرے کے انتظام کے طریقوں میں بہتری آئی۔ راہداریوں کو بھی خاص طور پر صاف کر کے منظم کیا گیا، جس کے نتیجے میں کام کا ماحول مزید صاف ستھرا اور منظم ہوگیا۔ صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم 6.0 کی ان سرگرمیوں نے ذمہ دارانہ طریقے سے کچرے کے انتظام اور کام کی جگہ کے اطراف حفظان صحت برقرار رکھنے کو فروغ دیا ہے۔

 

آئی سی اے آر-سی آئی ٹی ایچ، سری نگر

 

 

 

صفائی سے پہلے                                              صفائی کے بعد

 

 

ای فضلہ کا انتظام

 

 

 

ویسٹ ٹو ویلتھ

 

تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 6998


(ریلیز آئی ڈی: 2330874) وزیٹر کاؤنٹر : 7