پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2026 9:10AM by PIB Delhi
پی ایم جی ایس وائی-4 (بیچ-1، مالی سال 2026-27) کے تحت وزارت نے 710.40 کروڑ روپے کی مجموعی تخمینہ لاگت سے 45 سڑکوں کے کاموں کی منظوری دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 509.54 کلومیٹر ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے پہلی مرتبہ 48 بستیوں کو ہر موسم میں قابل استعمال سڑکوں کے ذریعے رابطہ فراہم کیا جائے گا۔ سڑکوں کی یہ سہولت ان بستیوں کے لوگوں کو اسکولوں، اسپتالوں اور دیہی بازاروں جیسی ضروری خدمات تک رسائی فراہم کرے گی، جس سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔ اس سے وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے حکومت کے وژن کو بھی تقویت ملے گی۔
مذکورہ منظوریوں کے علاوہ، اب تک پی ایم جی ایس وائی کے تحت ریاست میزورم کے لیے 3,412 کروڑ روپے کی لاگت سے مجموعی طور پر 367 سڑکوں کے کاموں (4,935 کلومیٹر) اور 7 پلوں کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔
****
ش ح۔ ف ش ع
U: 6991