شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6.0: شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی جانب سے دفاتر میں صفائی ستھرائی اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کی مہم میں تیزی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 OCT 2026 5:43PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر)اور اس کے ماتحت ادارے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق خصوصی مہم 6.0 پر سرگرمی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، دفتری جگہ کے بہتر استعمال  کویقینی بنانا، ریکارڈ کے انتظام کو مستحکم کرنا اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261030174402_9e106d.jpg

خصوصی مہم 6.0 کے تحت پیش رفت

مورخہ30 اکتوبر 2026 تک شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ( ایم ڈی او این ای آر)اور اس کے ماتحت اداروں نے مہم کے تحت مقررہ اہداف کے حصول کی جانب نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اس دوران صفائی ستھرائی کی کل 11 مہمات چلائی گئیں، 5,650 کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 4,052 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال کی کوششوں کے ذریعے 1,160 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی۔ مہم کی پیش رفت اور کامیابیوں کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر متعدد پوسٹوں کے ذریعے بھی عام کیا گیا، جس سے انجام دیے گئے اقدامات کو زیادہ نمایاں بنانے میں مدد ملی۔

زیر التوا معاملات کو کم کرنے کی کوششوں کے بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے چھ حوالوں میں سے چار کو نپٹایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بین وزارتی کمیٹی(آئی ایم سی) کے تینوں حوالوں اور عوامی شکایات کے تینوں معاملات کو بھی نپٹایا گیا ہے۔ یہ اقدامات جوابدہ حکمرانی اور زیر التوا معاملات کو مقررہ مدت میں حل کرنے پر وزارت کی توجہ کو ظاہر کرتے ہیں۔

مہم کے تحت صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں، میز کو صاف رکھنے کی مہم، درست ای فائلوں کے جائزے اور انہیں بند کرنے، غیر ضروری اشیا اور برقی فضلے کو ٹھکانے لگانے، دفتری جگہ کے بہترین استعمال اور زیر التوا حوالوں کو مقررہ مدت میں نپٹانے پر مسلسل توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261030174408_308faa.jpg

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این آر) خصوصی مہم 6.0 کی رفتار کو برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور انتظامی کارکردگی کو دفتری امور کے روزمرہ کے معمولات کا لازمی حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

*****

ش ح ۔م ع ن۔  ت ع

U. No.6969


(ریلیز آئی ڈی: 2330588) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil