وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی نئی تعلیمی عمارت کا افتتاح کیا


جناب پرہلاد جوشی نے تعلیمی منصوبہ بندی، تحقیق اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کو آگے بڑھانے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے کردار پر روشنی ڈالی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 6:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم، جناب پرہلاد جوشی نے آج نئی دہلی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی نئی تعلیمی عمارت اور مرکزی داخلی دروازے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی عمارت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن  کو اپنے قومی اور بین الاقوامی پروگراموں کو وسعت دینے اور اپنی تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261029185010_0191de.jpg

وزیر موصوف نے ادارہ جاتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا’جیسا کہ سنسکرت کی ایک کہاوت ہےشریرامادیم کھلو دھرم سادھنم یعنی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ایک صحت مند جسم ضروری ہے۔ اسی طرح، اہم کاموں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ ناگزیر ہے۔ آج وقف کی جانے والی یہ نئی عمارت،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی صلاحیت کو تقویت دے گی۔ ساتھ ہی، ان کوششوں کو مزید تیز کرنے کی بھی بڑھتی ہوئی ضرورت ہے۔‘

جناب جوشی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کی نگرانی، اس کے نفاذ میں حائل چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نےرٹ کر سیکھنے کے بجائے تصوراتی سمجھ بوجھ کی طرف منتقلی کی اہمیت پر بھی زور دیا، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی  2020 میں تصور کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نےپی ایم ودیا لکشمی اسکیم جیسے اقدامات کا ذکر کیا، جس کے تحت اعلیٰ تعلیم کے لیے 60,000 کروڑ روپے کے آسان قرضے فراہم کیے گئے ہیں، اور ساتھ ہی سویم اوردکشاجیسے

ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارمز کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سویم نے ملک بھر کے طلباء کے لیے معیاری ڈیجیٹل تعلیم اور تعلیمی وسائل تک رسائی کو وسیع کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ قومی اور عالمی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، اور اس طرح بھارت دنیا کی فلاح و بہبود میں مزید اپنا کردار ادا کر سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261029185026_b725ff.jpg

اس موقع پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کی سیکرٹری محترمہ دیپتی گور مکھرجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے چانسلر پروفیسر راما شنکر دوبے، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی وائس چانسلر پروفیسر ششی کلا ونجاری موجود تھیں۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 6926


(ریلیز آئی ڈی: 2330258) وزیٹر کاؤنٹر : 10