ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ ٹیکسٹائل کی طرف سے خصوصی مہم 6 کے تحت وسیع پیمانے پر جوٹ کارپوریشن آف انڈیا کی عوامی رابطہ سرگرمیوں اور صفائی مہم کو اجاگر کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 5:39PM by PIB Delhi

وزارتِ ٹیکسٹائل نے خصوصی مہم 6 کے مقاصد، یعنی صفائی ستھرائی، دفتری انتظامات میں بہتری اور پائیدار طرزِ حکمرانی کے فروغ کے تئیں جوٹ کارپوریشن آف انڈیا کی مخلصانہ خدمات اور کوششوں کی ستائش کی ہے۔ وزارتِ ٹیکسٹائل کے تحت جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی) نے خصوصی مہم 6 کے کامیاب نفاذ کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔ اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، کام کی جگہ کا مؤثر نظم، غیر ضروری سامان اور برقی فضلات کو ٹھکانے لگانا اور دفتری امور کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس مہم کے تحت جے سی آئی نے صفائی ستھرائی اور کام کی جگہ کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ ان سرگرمیوں میں دفتری مقامات کا مؤثر نظم، بیکار اور غیر ضروری سامان کو ہٹانا اور صاف ستھرا، منظم اور پیداواری ماحول فراہم کرنا شامل تھا۔ کارپوریشن نے صفائی ستھرائی، ماحولیاتی پائیداری اور فضلات کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے۔ جے سی آئی نے مختلف سرگرمیوں اور سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا اور خصوصی مہم 6 کے مقاصد کے تئیں اپنے عزم کو اجاگر کیا۔ یہ اقدامات وسائل کے مؤثر استعمال، ماحولیاتی ذمہ داری اور صفائی ستھرائی کے طریقوں کو ادارہ جاتی سطح پر رائج کرنے کے لیے کارپوریشن کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

مورخہ2 سے 27 اکتوبر 2026 تک — ’ایک پیڑ ماں کے نام‘، ریکارڈ کا نظم، جگہ کے بہتر استعمال کی منصوبہ بندی، بیکار سامان کو ٹھکانے لگانا اور ریکارڈ روم و اسٹوریج ریک کی صفائی

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی) نے ’سوچھ بھارت دیوس‘ کے موضوع کے تحت ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ شجرکاری مہم کا اہتمام کیا اور دفتر کے احاطے میں صفائی مہم بھی چلائی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-29174231_20261029174319_976143.png

دفاتر کی صفائی، باتھ روم اور بیت الخلا کی مکمل صفائی، دفتری احاطے کی تزئین کاری میں اضافہ، جگہ کا مؤثر استعمال اور ریکارڈ کا مؤثر نظم سمیت مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-29174240_20261029174403_5e4ece.png

فائلوں کے انتظام اور دفتری میزوں کی صفائی کی سرگرمیوں کی چند جھلکیاں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-29174246_20261029174425_5f334b.png

جے سی آئی نے ملک بھر میں مختلف مقامات پر واقع کارپوریشن کے دفتری احاطوں میں خوب صورتی بڑھانے، عوامی مقامات کی صفائی اور ریٹنگ ٹینک کی صفائی سمیت وسیع پیمانے پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ جے سی آئی کے افسران اور عملہ نے ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کام کی جگہوں کو صاف ستھرا اور زیادہ منظم بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔

دفتری احاطوں کی تزئین کاری، عوامی مقامات کی صفائی اور بھدرک میں اسکول کے اندر انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی چند جھلکیاں ذیل میں پیش کی گئی ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-29174246_20261029174425_5f334b.png

صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کی مہمات، شجرکاری کے  پروگراموں، بیداری کی سرگرمیوں، دفتری احاطوں کی خوب صورتی میں اضافے، مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں، کوڑے دانوں کی تنصیب، عوامی مقامات اور پانی کی ٹنکیوں کی صفائی، ریکارڈ کے انتظام، فائلوں کو ڈیجیٹل شکل دینے اور بےکار و فرسودہ سامان کو ٹھکانے لگانے سمیت مختلف سرگرمیوں نے مہم کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کارپوریشن 31 اکتوبر 2026 تک مہم کی بقیہ مدت کے دوران ان اقدامات کو جاری رکھنے اور اپنے تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی، وسائل کے مؤثر نظم، ماحولیاتی تحفظ اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے مسلسل کوششوں کے ذریعے حاصل شدہ نتائج کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزارتِ ٹیکسٹائل نے خصوصی مہم 6.0 کے کامیاب نفاذ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی) اور اس کے تمام افسران کی مخلصانہ کوششوں کی ستائش کی ہے۔ یہ کوششیں صفائی ستھرائی، پائیداری، وسائل کے مؤثر نظم اور بہتر طرزِ حکمرانی کے تئیں وزارت کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

*** 

ش ح ۔م ش ع۔م ذ

(UR 6913)


(ریلیز آئی ڈی: 2330207) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil