جل شکتی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نرمدا کنٹرول اتھارٹی کی جائزہ کمیٹی (آر سی این سی اے )کے 15ویں اجلاس میں معزز اٹارنی جنرل آف انڈیا کی رائے اور 7 جولائی 2026 کو طے پانے والی مفاہمت نامے کو تسلیم کرتے ہوئے، مالی سال 2026-27 کے دوران این ڈبلیو ڈی ٹی ایوارڈ کے تحت پروجیکٹوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے طریقۂ کار کی منظوری دی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 5:52PM by PIB Delhi

نرمدا کنٹرول اتھارٹی کی جائزہ کمیٹی (آر سی این سی اے) کا 15واں اجلاس 27 اکتوبر 2026 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر برائے جل شکتی اور آر سی این سی اے کے چیئرمین جناب سی آر پاٹل نے کی۔ اس میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما نے شرکت کی۔

نرمدا کنٹرول اتھارٹی کی جائزہ کمیٹی نے بھارت کے معزز اٹارنی جنرل کی رائے اور 7 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں چاروں ریاستوں کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کو منظور کر لیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ اور جل شکتی  کےمرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل موجود تھے۔ اس مفاہمت کا مقصد بین ریاستی تمام زیر التوا واجبات، دعوؤں اور مالی ذمہ داریوں کو یک مشت تصفیے کے ذریعے حل کرنا ہے۔ کمیٹی نے بقایا جات کی ادائیگی کے طریقۂ کار کو بھی منظوری دے دی۔

نامے کو منظوری ملنا ایک تاریخی سنگ میل ہے، جس سے مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور مہاراشٹر کی ریاستوں کے درمیان سردار سروور منصوبے کی تعمیر کے اخراجات میں حصہ داری سے متعلق طویل عرصے سے جاری تنازعات کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں زیرالتوا بقایا جات کی ادائیگی کو یک مشت تصفیے کے ذریعے حل کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے معزز اٹارنی جنرل آف انڈیا کی رائے اور 7 جولائی 2026 کو طے پانے والی مفاہمت نامےکو تسلیم کرنے اور مالی سال 2026-27 کے دوران نرمدا آبی تنازعات ٹریبونل کے فیصلے کے تحت پروجیکٹوں  کے بقایا جات کی ادائیگی کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے میں تعاون کرنے پر چاروں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل رہنمائی میں بین ریاستی دریائی پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مفاہمت نامےپر مؤثر کام کرنے اور اس کی توثیق کے لیے نرمدا کنٹرول اتھارٹی کی جائزہ کمیٹی کا 15واں اجلاس منعقد کرنے پر متعلقہ ریاستوں، ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اینڈ جی آر اور این سی اے کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261029175424_1f11c0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261029175429_2052b3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261029175435_693a32.jpg

***

ش ح۔ ش آ ۔ ت ع

U. No-6918


(ریلیز آئی ڈی: 2330185) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी , Tamil