پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 MAY 2026 10:43AM by PIB Delhi

1۔ پس منظر
2021 سے ہندوستانی محکمۂ موسمیات ملک بھر میں بارش اور درجۂ حرارت کی ماہانہ اور موسمی پیش گوئیاں جاری کرنے کے لیے ایک نئی حکمتِ عملی پر عمل کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے کثیر ماڈل مجموعی پیش گوئی کا ایک نیا نظام استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ نظام عالمی موسمی پیش گوئی اور تحقیقی مراکز سے حاصل کردہ باہم مربوط عالمی موسمیاتی نمونوں کی نقل پر مبنی نتائج سے استفادہ کرتا ہے۔ ان میں ہندوستانی محکمۂ موسمیات کا مانسون مشن موسمیاتی پیش گوئی کا نظام بھی شامل ہے۔
13 اپریل 2026 کو ہندوستانی محکمۂ موسمیات نے 2026 کے جنوب مغربی مانسون کے موسم (جون سے ستمبر) کے دوران ہونے والی بارشوں کے بارے میں پہلے مرحلے کی پیش گوئی جاری کی تھی۔ اس میں پورے ملک کے لیے مقداری اور احتمالی پیش گوئیاں، نیز موسمی بارشوں (جون تا ستمبر) کو تین زمروں، یعنی معمول سے زیادہ، معمول کے مطابق اور معمول سے کم، میں تقسیم کرتے ہوئے ان کے احتمالی جغرافیائی پھیلاؤ کی پیش گوئیاں شامل تھیں۔ دوسرے مرحلے کی پیش گوئیوں کے حصے کے طور پر محکمۂ موسمیات نے درج ذیل پیش گوئیاں تیار کی ہیں:
- 2026 کے دوران پورے ملک میں مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کی بارشوں کے لیے تازہ ترین مقداری اور احتمالی پیش گوئیاں، نیز ملک بھر میں موسمی بارشوں سے متعلق احتمالی پیش گوئیوں کے جغرافیائی پھیلاؤ کی تفصیلات۔
- ہندوستان کے چار یکساں موسمی خطوں، یعنی شمال مغربی ہندوستان، وسطی ہندوستان، جزیرہ نما ہندوستان کے جنوبی حصے اور شمال مشرقی ہندوستان، نیز مانسون کے مرکزی خطے کے لیے موسمی بارشوں کی احتمالی پیش گوئیاں۔ مانسون کے مرکزی خطے میں ملک کے بیشتر بارانی(رین فیڈ) زرعی علاقے شامل ہیں۔
- جون 2026 کے دوران پورے ملک میں ہونے والی بارشوں کی احتمالی پیش گوئی اور ملک بھر میں بارشوں سے متعلق احتمالی پیش گوئیوں کے جغرافیائی پھیلاؤ کی تفصیلات۔
- جون 2026 کے لیے ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجۂ حرارت کی احتمالی پیش گوئیوں کے جغرافیائی پھیلاؤ اور گرمی کی لہروں کے امکانات سے متعلق جائزہ۔
2۔ خطِ استوا کے بحرالکاہل اور بحرِ ہند میں سطحِ سمندر کا درجۂ حرارت
اس وقت خطِ استوا کے بحرالکاہل کے خطے میں ال نینو اور جنوبی دوشاخی کیفیت (این ایس او) کے غیر جانب دار حالات بتدریج ال نینو کی کیفیت کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ مانسون مشن کے موسمیاتی پیش گوئی کے نظام اور دیگر موسمیاتی نمونوں کی تازہ ترین پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے موسم کے دوران ال نینو کی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔
فی الحال بحرِ ہند میں ہند بحر دو قطبی کیفیت (آئی او ڈی) کے غیر جانب دار حالات پائے جا رہے ہیں۔ مانسون مشن کے موسمیاتی پیش گوئی کے نظام کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق، مانسون کے موسم کے دوران ہند بحرمیں دو قطبی کیفیت کے غیر جانب دار حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔
3۔ 2026 کے جنوب مغربی مانسون کی بارشوں کے بارے میں دوسرے مرحلے کی پیش گوئیاں
3 الف۔ 2026 کے مانسون کے موسم کے دوران پورے ملک میں بارشوں کی تازہ ترین پیش گوئی
مقداری پیش گوئی کے مطابق، 2026 میں پورے ملک میں مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کے دوران ہونے والی بارشیں طویل مدتی اوسط کا 90 فیصد رہنے کا امکان ہے، جس میں نمونے کی تخمینی غلطی ±4 فیصد ہے۔ 1971 سے 2020 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر پورے ملک میں موسمی بارشوں کی طویل مدتی اوسط 87 سینٹی میٹر ہے۔
2026 میں پورے ملک میں موسمی بارشوں (جون تا ستمبر) کے لیے پانچ زمروں پر مشتمل احتمالی پیش گوئیاں ذیل میں دی گئی ہیں۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں بارشیں معمول سے کم یا اس سے بھی کم رہنے کا امکان 84 فیصد ہے۔
جدول 1۔ 2026 میں پورے ملک میں موسمی بارشوں (جون تا ستمبر) کے لیے پانچ زمروں پر مشتمل احتمالی پیش گوئیاں
|
زمرہ
|
بارش کی مقدار کی حد
طویل مدتی اوسط کے فیصد کے طور پر بارش
|
پیش گوئی کے مطابق امکان (فیصد)
|
موسمیاتی ریکارڈ کی بنیاد پر متوقع امکان
(فیصد)
|
|
معمول سے بہت کم
|
< 90
|
60
|
16
|
|
معمول سے کم
|
> 90 - 95
|
24
|
17
|
|
معمول کے مطابق
|
96 -104
|
14
|
33
|
|
معمول سے زیادہ
|
> 105 -110
|
2
|
16
|
|
معمول سے کہیں زیادہ
|
> 110
|
0
|
17
|
3 ب۔ 2026 کے مانسون کے موسم کے دوران ملک بھر میں بارشوں کے جغرافیائی پھیلاؤ کی تازہ ترین پیش گوئی
2026 کے مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کی بارشوں کے تین زمروں، یعنی معمول سے زیادہ، معمول کے مطابق اور معمول سے کم، کے لیے احتمالی پیش گوئیوں کا جغرافیائی پھیلاؤ تصویر1 میں دکھایا گیا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسمی بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے بعض علاقوں، جزیرہ نما ہندوستان کے مشرقی حصوں اور اس سے متصل وسطی مشرقی ہندوستان کے علاقوں، نیز مشرقی ہندوستان کے چند الگ تھلگ مقامات پر بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے زمینی خطے کے اندر سفید رنگ سے ظاہر کیے گئے علاقوں کے بارے میں موسمیاتی نمونے سے کوئی واضح اشارہ نہیں ملتا۔
معمول سے کم بارشوں کے باعث زراعت، پانی کی دستیابی، پن بجلی کی پیداوار اور ماحولیاتی نظام کے پائیدار توازن کو برقرار رکھنے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ خشک سالی، شدید گرمی کے دباؤ اور پینے کے پانی کے وسائل پر دباؤ کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ ان اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے آبی وسائل کا مؤثر انتظام، پانی کے تحفظ کے طریقوں کو فروغ دینا، زراعت کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی، خشک سالی کی نگرانی کو مضبوط بنانا، ہندوستانی محکمۂ موسمیات کی ابتدائی انتباہی خدمات سے استفادہ کرنا اور بارشوں کی کمی سے خاص طور پر متاثر ہونے والے شعبوں میں تیاری کے اقدامات کو بہتر بنانا شامل ہے۔
3 ج۔ 2026 کے مانسون کے موسم کے دوران ملک کے چار یکساں موسمی خطوں اور مانسون کے مرکزی خطے میں بارشوں کی پیش گوئی
2026 کے مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کی بارشوں کے لیے ملک کے چار وسیع یکساں موسمی خطوں اور مانسون کے مرکزی خطے کے تین زمروں پر مشتمل پیش گوئیاں ذیل میں جدول 2 میں دی گئی ہیں۔ تینوں زمروں میں سے ہر ایک کے لیے موسمیاتی ریکارڈ کی بنیاد پر طویل مدتی اوسط کے 33.33 فیصد امکان کا تعین کیا گیا ہے۔ مختلف یکساں موسمی خطوں کے جغرافیائی علاقے تصویر 2 میں دکھائے گئے ہیں۔
جدول 2۔ 2026 کے مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کی بارشوں کے لیے ملک کے چار وسیع یکساں موسمی خطوں اور مانسون کے مرکزی خطے کی پیش گوئیاں
|
بارش کا زمرہ
|
این ڈبلیو انڈیا
|
سینٹرل انڈیا
|
جنوبی جزیرہ نما ہندوستان
|
|
حد (طویل مدتی اوسط کے فیصد کے طور پر)
|
پیش گوئی کے مطابق امکان (فیصد)
|
حد
(طویل مدتی اوسط کے فیصد کے طور پر)
|
پیش گوئی کے مطابق امکان (فیصد)
|
حد
(طویل مدتی اوسط کے فیصد کے طور پر)
|
پیش گوئی کے مطابق احتمال (فیصد)
(پروبیبلٹی)
|
|
معمول سے کم
|
<92
|
46
|
<94
|
43
|
<94
|
45
|
|
معمول کے مطابق
|
92-108
|
33
|
94-106
|
33
|
94-106
|
34
|
|
معمول سے زیادہ
|
>108
|
21
|
>106
|
24
|
>106
|
21
|
|
بارش کا زمرہ
|
شمال مشرقی ہندوستان
|
مانسون کا مرکزی خطہ (ایم سی زیڈ)
|
|
حد (طویل مدتی اوسط کے فیصد کے طور پر)
|
پیش گوئی کے مطابق احتمال (فیصد)
|
حد (طویل مدتی اوسط کے فیصد کے طور پر)
|
پیش گوئی کے مطابق احتمال (فیصد)
|
|
معمول سے کم
|
<94
|
33
|
<94
|
43
|
|
معمول کے مطابق
|
94-106
|
35
|
94-106
|
33
|
|
معمول سے زیادہ
|
>106
|
32
|
>106
|
24
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
4۔ جون 2026 کے دوران ملک بھر میں بارشوں کے لیے احتمالی پیش گوئی
جون 2026 کے دوران پورے ملک میں اوسط بارش معمول سے کم رہنے کا قوی امکان ہے، یعنی طویل مدتی اوسط کے 92 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے۔ 1971 سے 2020 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جون کے مہینے میں پورے ملک میں بارش کی طویل مدتی اوسط 165.4 سینٹی میٹر ہے۔
جون 2026 کے دوران بارشوں کے تین زمروں، یعنی معمول سے زیادہ، معمول کے مطابق اور معمول سے کم، کے لیے احتمالی پیش گوئیوں کا جغرافیائی پھیلاؤ تصویر 3 میں دکھایا گیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں ماہانہ بارش معمول سے کم رہنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ تاہم، شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے بعض علاقوں، جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے بیشتر حصوں اور وسطی ہندوستان کے چند الگ تھلگ علاقوں میں بارش معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے زمینی خطے کے اندر سفید رنگ سے ظاہر کیے گئے علاقوں کے بارے میں موسمیاتی نمونے سے کوئی واضح اشارہ نہیں ملتا۔
5۔ جون 2026 کے دوران ملک بھر میں درجۂ حرارت کے لیے احتمالی پیش گوئی۔جون 2026 کے دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجۂ حرارت کی پیش گوئیوں کے امکانات بالترتیب شکل 4 الف اور تصویر 4 ب میں دکھائے گئے ہیں۔
جون 2026 میں ملک کے بیشتر حصوں میں ماہانہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، وسطی، شمال مغربی اور مشرقی ہندوستان کے بعض علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہنے کا قوی امکان ہے (شکل 4 الف)۔
جون 2026 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں ماہانہ کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے بعض علاقوں اور اس سے متصل جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے حصوں میں کم سے کم درجۂ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہنے کا قوی امکان ہے (تصویر 4 ب)۔
6۔ جون 2026 کے مہینے کے لیے گرمی کی لہر سے متعلق پیشگی جائزہ
جون 2026 کے دوران ملک میں گرمی کی لہر والے دنوں کی تعداد میں معمول سے انحراف کی پیش گوئی شکل 5 میں دکھائی گئی ہے۔ جون 2026 کے دوران اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، بہار، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، گجرات اور آندھرا پردیش کے بیشتر حصوں، نیز مہاراشٹر، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے چند الگ تھلگ علاقوں میں گرمی کی لہر والے دنوں کی تعداد معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، راجستھان اور جھارکھنڈ میں گرمی کی لہر والے دنوں کی تعداد معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔
جون 2026 کے دوران گرمی کی لہر کے حالات پیدا ہونے کے بڑھتے ہوئے امکان سے عوامی صحت، پانی کی دستیابی، بجلی کی کھپت اور ضروری خدمات پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کمزور طبقات، جن میں بزرگ افراد، بچے، کھلے مقامات پر کام کرنے والے مزدور اور پہلے سے صحت کے مسائل میں مبتلا افراد شامل ہیں، شدید گرمی میں طویل وقت تک رہنے کے باعث خاص طور پر خطرے سے دوچار ہیں۔ مسلسل بلند درجۂ حرارت بنیادی ڈھانچے اور وسائل کے انتظام کے نظام پر بھی اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔ متوقع حالات کے پیش نظر ریاستی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ضروری احتیاطی اور تیاری کے اقدامات کریں۔ ان میں گرمی سے بچاؤ کے مراکز کو فعال رکھنے، پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے، صحت کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے نظام کو مضبوط کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
ہندوستانی محکمۂ موسمیات باقاعدگی سے ہفتہ وار اور توسیعی مدت کی پیش گوئیاں جاری کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، محکمہ ابتدائی انتباہات اور اثرات پر مبنی پیش گوئیاں بھی جاری کرتا ہے، جن میں گرمی کی لہر کی ممکنہ شدت اور اس کے جغرافیائی پھیلاؤ کی نشاندہی کی جاتی ہے، تاکہ بروقت تیاری اور حالات سے نمٹنے کے منصوبے بنانے میں مدد مل سکے۔ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرکاری پیش گوئیوں اور انتباہات سے باخبر رہیں اور گرمی کی لہر کے موسم کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ان میں جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنا، دوپہر کے انتہائی گرم اوقات میں باہر نکلنے سے حتی الامکان گریز کرنا اور خطرے سے دوچار افراد کا خصوصی خیال رکھنا شامل ہے۔
7۔ توسیعی مدت کی پیش گوئی اور مختصر و درمیانی مدت کی موسمی پیش گوئی کی خدمات
ہندوستانی محکمۂ موسمیات ملک بھر میں بارش اور زیادہ سے زیادہ و کم سے کم درجۂ حرارت کے لیے توسیعی مدت کی پیش گوئیاں بھی باقاعدگی سے تیار کرکے فراہم کرتا ہے۔ ان پیش گوئیوں میں آئندہ چار ہفتوں کے لیے سات روزہ اوسط پر مبنی اندازے شامل ہوتے ہیں۔ ان پیش گوئیوں کو ہر ہفتے جمعرات کے روز تازہ کیا جاتا ہے۔ یہ پیش گوئیاں کثیر ماڈلی مجموعی متحرک توسیعی مدت کے پیش گوئی نظام پر مبنی ہیں، جو اس وقت ہندوستانی محکمۂ موسمیات میں عملی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش گوئیاں محکمۂ موسمیات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:
https://mausam.imd.gov.in/imd_latest/contents/extendedrangeforecast.php).
توسیعی مدت کی پیش گوئیوں کے بعد مختصر اور درمیانی مدت کی موسمی پیش گوئیاں جاری کی جاتی ہیں، جو مختلف انتہائی اعلیٰ وضاحت کے حامل عالمی اور علاقائی موسمیاتی نمونوں کی بنیاد پر روزانہ جاری ہوتی ہیں۔ یہ پیش گوئیاں محکمۂ موسمیات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:
https://nwp.imd.gov.in/gfsproducts_cycle00_mausam.php.

تصویر 1۔ 2026 کے جنوب مغربی مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کے دوران ہندوستان میں بارشوں کے تین زمروں، یعنی معمول سے کم، معمول کے مطابق اور معمول سے زیادہ، کے لیے تازہ ترین احتمالی پیش گوئی۔ اس شکل میں بارشوں کے سب سے زیادہ متوقع زمرے اور ان کے امکانات دکھائے گئے ہیں۔ زمینی خطے کے اندر سفید رنگ سے ظاہر کیے گئے علاقوں کے بارے میں موسمیاتی نمونے سے کوئی واضح اشارہ نہیں ملتا۔
(*تین زمروں میں سے ہر ایک کے لیے موسمیاتی ریکارڈ کی بنیاد پر امکان یکساں، یعنی 33.33 فیصد ہے۔)


تصویر 2۔ مانسون کی بارشوں کی پیش گوئی کے لیے ہندوستان کے چار وسیع یکساں موسمی خطے اور ملک کا مانسون کا مرکزی خطہ

تصویر 3۔ جون 2026 کے دوران ہندوستان میں بارشوں کے لیے تین زمروں، یعنی معمول سے کم، معمول کے مطابق اور معمول سے زیادہ، کی احتمالی پیش گوئی۔ اس شکل میں بارشوں کے سب سے زیادہ متوقع زمرے اور ان کے امکانات دکھائے گئے ہیں۔ زمینی خطے کے اندر سفید رنگ سے ظاہر کیے گئے علاقوں کے بارے میں موسمیاتی نمونے سے کوئی واضح اشارہ نہیں ملتا۔
(*تینوں زمروں میں سے ہر ایک کے لیے موسمیاتی ریکارڈ کی بنیاد پر امکان یکساں، یعنی 33.33 فیصد ہے۔)


|
تصویر 4 الف۔ جون 2026 کے لیے کم سے کم درجۂ حرارت کی احتمالی پیش گوئی۔
|
تصویر 4 ب۔ جون 2026 کے لیے زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت کی احتمالی پیش گوئی۔
|
| |
|

تصویر 5۔ جون 2026 کے دوران گرمی کی لہر والے دنوں کی تعداد کی احتمالی پیش گوئی۔



Click Here To See PDF
****
ش ح۔ ش ت۔ ج ا
U.No-6886