وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات  کی وزارت نے اِفّی 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی آخری تاریخ بڑھا کر 4 نومبر 2026 کر دی ہے


فلموں کے شائقین بھی سنیما کی ایک نئی دنیا کا تجربہ کرنے کے لیے بطور مندوب رجسٹریشن کرا سکتے ہیں

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے بھارت کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے(اِفّی) 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی آخری تاریخ بڑھا کر 4 نومبر 2026 کر دی ہے۔

میڈیا کے وہ پیشہ ور افراد جو 20 سے 28 نومبر 2026 تک گوا کے شہر پنجی میں منعقد ہونے والے اس فلمی میلے کی کوریج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)کے سرکاری ایکریڈیٹیشن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اہل میڈیا نمائندوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ترمیم  شدہ آخری تاریخ سے قبل اپنی رجسٹریشن مکمل کر لیں اور مطلوبہ دستاویزات  رجسٹریشن لنک:

 https://accreditation.pib.gov.in/eventregistration/login.aspx کے ذریعے اپ لوڈ کر دیں۔

معلومات کے لیے درخواست دہندگان اس ای میل پتے پر رابطہ کر سکتے ہیں:

 iffi.mediadesk@pib.gov.in

ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والے میڈیا پیشہ ور افراد کو فلمی میلے کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے گا، جن میں شامل ہیں:

• فلموں کی نمائش

• پینل مباحثے

• فلم سازوں اور سنیما کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کے ساتھ تبادلۂ خیال

• باہمی روابط قائم کرنے کے مواقع

• فلمی میلے کی کوریج سے متعلق دیگر سرگرمیاں

وہ میڈیا پیشہ ور افراد جو اِفّی کے گزشتہ ایڈیشن( 56ویں )کے لیے پہلے ہی اس پورٹل پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں، لاگ اِن کرنے اور ضرورت کے مطابق اپنی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے وہی اسناد استعمال کر سکتے ہیں۔

ایشیا کے سب سے معروف فلمی میلوں میں سے ایک میں اپنی شرکت یقینی بنانے، سنیما کی دنیا کو نئی جہتیں دینے والی آوازوں سے رابطہ قائم کرنے، پردے سے آگے کی کہانیاں دریافت کرنے اور فلم سازی، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کے اِفّی کے پُرجوش جشن کا حصہ بننے کے لیے جلد درخواست دیں۔

اس کے علاوہ، فلموں کے وہ شائقین جو میڈیا سے وابستہ نہیں ہیں، وہ بھی https://www.iffigoa.org/delegate-registration کے ذریعے اِفّی کے لیے بطور مندوب رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور 57ویں اِفّی 2026 میں پیش کی جانے والی متنوع فلموں اور دیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اِفّی کے بارے میں

1952 میں شروع ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلمی میلہ (اِفّی)جنوبی ایشیا میں سنیما کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا جشن ہے۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، حکومتِ ہند کی وزارتِ اطلاعات و نشریات اور گوا کی ریاستی حکومت کی انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)کے مشترکہ اہتمام میں منعقد ہونے والا یہ میلہ دنیا بھر کے فلم سازوں، نامور شخصیات اور ابھرتے ہوئے فن کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔ بین الاقوامی مقابلوں، ثقافتی پروگراموں، ماسٹر کلاسز اور خراجِ عقیدت کی تقریبات کے ذریعے یہ میلہ گوا کے پُررونق ماحول میں متنوع کہانیوں، زبانوں اور سنیما کی روایات کا جشن مناتا ہے۔

57ویں اِفّی 2026 کے بارے میں مزید معلومات اور تازہ ترین تفصیلات کے لیے براہِ کرم https://www.iffigoa.org/ ملاحظہ کریں۔

 

 

********

ش ح۔ع ح۔ ت ا

U N-6820


(ریلیز آئی ڈی: 2329409) وزیٹر کاؤنٹر : 9