سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شلپ سنگم میلہ2026 – گوہاٹی

شلپ سنگم میلے میں گوہاٹی میں ہزاروں افراد کی آمد؛ روایتی دست کاروں اور مقامی دست کاریوں کو فروغ

وزارت کے پویلین، ڈیجیٹل مہمات، مقامی تشہیر اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے عوام تک رسائی میں توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 8:08PM by PIB Delhi

گوہاٹی میں جاری شلپ سنگم میلہ 2026 میں آنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس میلے میں ہندوستان کے متنوع روایتی دست کاری کے نمونوں، دست بافی کی مصنوعات اور مقامی ہنرمندی کی دلکش نمائش کی جا رہی ہے۔

وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 21 اکتوبر کو شروع ہونے والا یہ میلہ ملک بھر کے دست کاروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور انہیں براہِ راست صارفین کے ہاتھوں فروخت کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کاروباری صلاحیتوں، منڈیوں تک رسائی اور روزگار کے پائیدار مواقع کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261026200926_93d94e.jpg

حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے زیرِ اہتمام 8روزہ میلہ گوہاٹی کے خانہ پارہ میں فارم گیٹ پر جاری ہے اور 28 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ میلے میں آنے والوں کے لیے صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک داخلہ کھلا ہے۔

افسر نے بتایا کہ گوہاٹی میں منعقد ہونے والا یہ میلہ مالی سال 2026-27 کے لیے شلپ سنگم سلسلے کا دوسرا میلہ ہے۔ اس سے قبل اس سلسلے کے پہلے میلے کا کامیاب اختتام 19 اکتوبر 2026 کو کرناٹک کے میسورو میں دسہرہ نمائش گاہ میں ہوا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261026200931_119fc8.jpg

75 دست کاروں کی جانب سے روایتی مصنوعات کی نمائش

گوہاٹی میلے میں مجموعی طور پر 75 دست کار شرکت کر رہے ہیں، جن میں 31 خواتین دست کار بھی شامل ہیں۔ وہ دست بافی اور دست کاری کی تقریباً 40 اقسام کی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ ان نمونوں میں ہندوستان کی مالا مال فنکارانہ روایات، مقامی ہنرمندی اور علاقائی تنوع کی جھلک نمایاں ہے۔ اس میں شمال مشرقی ریاستوں اور ملک کے دیگر حصوں کے دست کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

میلے میں آنے والے افراد مختلف رنگوں اور منفرد خصوصیات کی حامل مصنوعات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس سے شرکت کرنے والے دست کاروں کو براہِ راست فروخت کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے، ممکنہ گاہکوں سے روابط قائم کرنے اور اپنی مصنوعات کی منڈی کو وسعت دینے کے مواقع مل رہے ہیں۔ میلہ روایتی دست کاری اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں شامل ہنرمندی کے تئیں عوام میں قدردانی کے جذبے کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261026200937_75e8a7.jpg

شمال مشرقی ریاستوں کی ثقافت کی نمائندگی کرنے والے موسیقی اور رقص کے مظاہروں سمیت مقامی اور دیگر فنکاروں کے روزانہ ثقافتی پروگرام میلے کی کشش میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں کے ذریعے میلے میں آنے والوں کو ملک کی متنوع دست کاری اور دست بافی کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اس خطے کی ثقافتی روایات سے بھی واقف ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ ثقافتی پروگراموں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے ان کی براہِ راست نشریات بھی کی جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261026200942_0275da.jpg

وزارت کے خصوصی پویلین میں فلاحی اسکیموں کو نمایاں مقام

میلے میں وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی جانب سے ایک خصوصی پویلین قائم کیا گیا ہے، جہاں وزارت کی فلاحی، مالی امداد اور ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس پویلین میں وزارت کے تین قومی کارپوریشنوں کے ذریعے نافذ کی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کو بھی پیش کیا گیا ہے، تاکہ میلے میں آنے والے افراد مستحقین کے لیے دستیاب امداد اور سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261026200947_607f3d.jpg

پویلین میں ایل ای ڈی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں، جن پر وزارت کی اسکیموں اور پروگراموں سے متعلق معلومات مسلسل دکھائی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد سماجی و اقتصادی خودمختاری، کاروبار کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوامی بیداری میں اضافہ کرنا ہے۔

فلاحی اسکیموں کی معلومات براہِ راست میلے میں آنے والوں تک پہنچا کر یہ پویلین میلے کی تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دستکاروں اور اہل برادریوں کے لیے دستیاب ادارہ جاتی معاونت کے بارے میں آگاہی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261026200953_911225.jpg

بھارت-ٹیولپ اور منڈیوں سے روابط کو فروغ

شلپ سنگم میلے کا ایک اہم مقصد بھارت-ٹیولپ (روایتی دست کاروں کے ذریعۂ معاش کی ترقی کا پروگرام) کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ہدفی گروپوں سے تعلق رکھنے والے دست کاروں کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کو آسان بنانا ہے، جس کے لیے روایتی دکانوں اور برقی تجارت کے پلیٹ فارموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

وسیع تر منڈیوں تک رسائی اور ڈیجیٹل ذرائع سے فروخت میں معاونت فراہم کرکے اس اقدام کا مقصد گاہکوں تک رسائی بڑھانا، منڈیوں سے روابط مضبوط کرنا اور دست کاروں کی آمدنی میں اضافے کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، دست کاروں اور ان کی مصنوعات کو صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق منڈیوں سے جوڑ کر روایتی فنون اور دست کاریوں کے مسلسل فروغ میں بھی مدد دی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261026200958_6b3a2b.jpg

یہ میلہ شرکت کرنے والے دستکاروں کو اپنی ہنرمندی کا مظاہرہ کرنے، صارفین سے براہِ راست رائے حاصل کرنے اور کاروبار کو مسلسل وسعت دینے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس طریقۂ کار کے ذریعے روایتی دستکاری کے فروغ کو منڈی پر مبنی اقدامات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ معاشی خود کفالت کو فروغ دیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261026201004_6616fe.jpg

سماجی و اقتصادی خودمختاری کو فروغ

شلپ سنگم میلہ، وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد وزارت کے تین قومی کارپوریشنوں سے وابستہ دست کاروں اور مستفیدین کو اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے منڈی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ کارپوریشنیں درج ذیل ہیں: قومی درج فہرست ذاتوں کا مالی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، قومی صفائی ملازمین کا مالی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) اور قومی پسماندہ طبقات کا مالی و ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی)۔

عزت مآب وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن اور ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے اصول سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، اس اقدام کے ذریعے درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، صفائی متروں اور غیر مطلع شدہ قبائل (ڈی این ٹی) سے تعلق رکھنے والے دست کاروں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image009_20261026201009_64d034.jpg

روایتی مصنوعات کی فروخت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، اس میلے کا مقصد حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، کاروباری سرگرمیوں کو مضبوط بنانا اور ذریعۂ معاش کے پائیدار مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ میلہ منڈیوں تک رسائی، عوامی رابطے اور معلومات کی فراہمی کو یکجا کرکے دست کاروں کو اپنی روایتی ہنرمندی کو قابلِ عمل معاشی مواقع میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image010_20261026201014_089644.jpg

شلپ سنگم میلے جیسی پہل کے ذریعے وزارت اہل برادریوں کی سماجی و اقتصادی خودمختاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مقصد کے تحت ان کی مصنوعات کو زیادہ نمایاں کرنے، دست کاروں اور صارفین کے درمیان براہِ راست رابطے کی حوصلہ افزائی کرنے اور ہندوستان کی مالا مال دست بافی، دست کاری اور ثقافتی روایات کے تحفظ میں معاونت فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6736

 


(ریلیز آئی ڈی: 2328787) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी