پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 OCT 2026 7:31PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت، حکومتِ ہند، منشیات کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کو منشیات سے مبرا بھارت کی تعمیر کی اجتماعی کوششوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے 'نشہ مکت بھارت ابھیان' (این ایم بی اے) کے تحت 'نشہ مکت یُوا، وکست بھارت کوئز' کا انعقاد کر رہی ہے۔

مائی بھارت کوئز کیو آر
وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ آن لائن کوئز 26 اکتوبر سے 25 نومبر 2026 تک منعقد کیا جائے گا اور اس میں تمام شہری حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء مائی بھارت پورٹل کے اس لنک پر جا کر کوئز میں حصہ لے سکتے ہیں:
https://mybharat.gov.in/quizzes/yuva/detail/Url9dlIwCinQVSf8lwPB9w/
15 اگست 2020 کو شروع کیے گئے 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کا مقصد احتیاطی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، علاج، بحالی اور عوامی شرکت کے ذریعے منشیات کی مانگ میں کمی لانے کی کوششوں کو مضبوط کرنا ہے۔ ابتدائی طور پر 272 حساس اضلاع میں شروع کیے جانے والے اس ابھیان کا دائرہ کار اب ملک بھر کے تمام اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ یہ مہم 35 کروڑ سے زائد لوگوں تک پہنچ چکی ہے، جن میں 13 کروڑ نوجوان اور 10 کروڑ خواتین شامل ہیں، جو اس کی بیداری اور رسائی کے اقدامات کے ملک گیر پیمانے کی عکاسی کرتا ہے۔

نشہ مکت متر رجسٹریشن کے لیے کیو آر کوڈ
انہوں نے مزید کہا کہ ابھیان کے اپنے ساتویں سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی، اس کوئز کا مقصد منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی سمجھ بوجھ کو مزید گہرا کرنا، باخبر فیصلہ سازی کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو منشیات کی روک تھام کے بارے میں بیداری پھیلانے میں سرگرم شراکت دار بننے کی ترغیب دینا ہے۔
افسر نے کہا کہ یہ پہل قدمی ملک کی ترقی میں صحت مند افراد، کنبوں اور معاشروں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے 'نشہ مکت بھارت' اور 'وکست بھارت' کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

یہ کوئز 20 کثیر الانتخابی سوالات (ایم سی کیو) پر مشتمل ہوگا، جن کے جوابات 10 منٹ کے اندر دینے ہوں گے۔
کوئز جمع کرانے والے ہر شریک کے لیے شمولیت کا ایک سرٹیفکیٹ تیار کیا جائے گا۔ شرکاء کوئز مکمل ہونے پر درست جوابات بھی دیکھ سکیں گے، جس سے انہیں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

این ایم بی اے موبائل ایپ
اس پہل قدمی کے ذریعے، وزارت کا مقصد عوامی شرکت کو مضبوط بنانا، ذمہ دارانہ انتخاب کی حوصلہ افزائی کرنا اور شہریوں، خصوصاً نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری کے سفیر کے طور پر متحرک کرنا ہے۔
یہ کوئز شہریوں کو 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کے اہداف سے جڑنے اور ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کے لیے ایک آسان ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

منشیات سے پاک بھارت مہم کے ڈیجیٹل حلف کا کیو آر کوڈ
وزارت تمام شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ 'نشہ مکت یوا، وکست بھارت کوئز' میں حصہ لیں اور منشیات سے مبرا بھارت کی تعمیر کے لیے اس اجتماعی تحریک میں شامل ہوں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6733