پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 OCT 2026 3:56PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کا جہاز ترشول بحیرۂ روم میں جاری اپنی عملی ( آپریشنل ) تعیناتی کے دوران 25 اکتوبر 2026 ء کو اٹلی کے شہر سیویٹا ویکیا پہنچا۔
بندرگاہ میں داخل ہونے سے قبل، اس جہاز نے اٹلی کے بحری جہاز کارلو مارگوٹینی کے ساتھ بحری مشق ( پی اے ایس ایس ای ایکس - پاس ایکس ) میں حصہ لیا۔ اس مشق میں باہمی ہم آہنگی کے ساتھ جہازوں کی نقل و حرکت کی مشقیں، مواصلاتی طریقۂ کار، رسد کی فراہمی کے لیے قریب آنے کی مشقیں، ایک جہاز سے دوسرے جہاز پر ہیلی کاپٹر اتارنے کی مشقیں، اہلکاروں کی منتقلی اور جہاز پر سوار ہو کر کارروائی کرنے کی مشقیں شامل تھیں۔ اس بحری مشق سے دونوں ممالک کی بحری افواج کو بہترین طور طریقوں کے تبادلے اور باہمی عملی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملی۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال، ثقافتی مقامات کے دورے اور باہمی ملاقاتوں کا پروگرام طے ہے۔ اس دوران ، جہاز کو دیکھنے کے لیے ناظرین کو بھی مدعو کیا جائے گا، جس سے انہیں بھارتی بحریہ کی بحری روایات اور صلاحیتوں سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔
بندرگاہ پر یہ قیام بھارت اور اٹلی کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری کو نمایاں کرتا ہے اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔




---------------------------
( ش ح ۔ م م ۔ ع ا )
U.No. 6704