پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 OCT 2026 11:42AM by PIB Delhi
نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارتِ اپنے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 6 پر سرگرمی سے عمل درآمد کر رہی ہے۔
وزارت اور اس سے وابستہ اداروں نے مقررہ اہداف کے حصول میں تقریباً 60 سے 70 فیصد پیش رفت حاصل کر لی ہے۔ اس دوران صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام، دفتری جگہ کے بہترین استعمال اور زیرِ التوا معاملات کے تصفیے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اہم سرگرمیوں میں دفاتر، راہداریوں اور کینٹینوں میں صفائی مہم؛ کاغذی ریکارڈ کا جائزہ اور غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کرنا؛ غیر ضروری سامان کو ہٹانا؛ اور متعلقہ رہنما اصولوں کے مطابق الیکٹرانک کچرے کی نشان دہی اور اسے ٹھکانے لگانا شامل ہے۔
وزارت، اس کے دو مرکزی سرکاری ادارے—انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی)—اور تین خود مختار ادارے—نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی (این آئی ڈبلیو ای) اور سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی (ایس ایس ایس-این آئی بی ای)—اس مہم میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔
محکمۂ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیرِ التوا معاملات کو کم سے کم کرنا ہے۔ اس مہم کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2026 کو شروع ہوا اور 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔
وزارتِ نئی اور قابلِ تجدید توانائی 31 اکتوبر 2026 تک مقررہ اہداف حاصل کرنے اور مہم کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی صفائی ستھرائی، جواب دہی اور کام کی جگہ کے مؤثر انتظام کی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6650