پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 10:19PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا کھیلوں میں مردوں کے 100 میٹر فری اسٹائل ایس 11 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہمانشو نندل کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اس ایڈیشن میں 3 کانسے کے تمغے جیت کر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور ان کے آئندہ سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’ایشیائی پیرا کھیلوں میں مردوں کے 100 میٹر فری اسٹائل ایس 11 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہمانشو نندل کو مبارک باد! اس ایڈیشن میں 3 کانسے کے تمغے جیت کر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دعا ہے کہ وہ مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں۔ ان کے آئندہ سفر کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم نریندر مودی‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6619