وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم کی ایشیائی پیرا کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر راکیش بھائی بھٹ کو مبارک باد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 10:23PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا کھیلوں میں مردوں کے 200 میٹر ٹی 37 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر راکیش بھائی بھٹ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ اس ایڈیشن میں 2 کانسے کے تمغے جیت کر انہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کئی سنگِ میل عبور کریں گے اور آنے والے برسوں میں بھی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’ایشیائی پیرا کھیلوں میں مردوں کے 200 میٹر ٹی 37 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر راکیش بھائی بھٹ کو مبارک باد! اس ایڈیشن میں 2 کانسے کے تمغے جیت کر انہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ دعا ہے کہ وہ مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کئی سنگِ میل عبور کریں۔ آنے والے برسوں میں بھی ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے: وزیرِ اعظم نریندر مودی‘‘


******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6617


(ریلیز آئی ڈی: 2327849) وزیٹر کاؤنٹر : 5