پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 7:19PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے سنگلز ایس ایل 4 مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر یادگار آغاز کرنے پر نوین شیوکمار کو مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوین اسی طرح نئی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے اور دوسرے کھلاڑیوں کے لیے باعثِ تحریک بنیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’ایشیائی پیرا گیمز میں نوین شیوکمار کا یادگار آغاز!
مردوں کے سنگلز ایس ایل 4 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ دعا ہے کہ وہ اسی طرح نئی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں اور دوسرے کھلاڑیوں کے لیے باعثِ تحریک بنیں: وزیر اعظم @narendramodi‘‘
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 6606