صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ ہند نے بستر دسہرہ کے موقع پر چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں منعقدہ عوامی تقریب میں شرکت کی


صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو کا پیغام : قبائلی برادری کے فطرت دوست طرزِ زندگی سے ہمیں قیمتی سبق حاصل کرنا چاہیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 4:29PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج  (  23  اکتوبر  ، 2026 ء )  بستر دسہرہ کے موقع پر چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں منعقدہ عوامی تقریب میں شرکت کی اور  خطاب کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/PR123102026_20261023163037_c4ef5c.JPG

 

اس موقع پر صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بستر دسہرہ چھتیس گڑھ کے ثقافتی فخر اور اجتماعی عقیدت کی ایک جیتی جاگتی علامت ہے۔ بستر دسہرہ کے تہوار میں پوری برادری  ، جس انداز سے حصہ لیتی ہے، وہ واقعی غیر معمولی ہے۔ اس تہوار کی مختلف رسومات معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان گہرے تعلق اور اپنائیت کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/PR223102026_20261023163052_fc0652.JPG

 

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ طویل عرصے سے نکسل ازم کی لعنت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں یہ خطہ نکسل تشدد کے خطرے سے آزاد ہو چکا ہے اور اب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حالیہ عرصے میں قبائلی کاروباری افراد کو مالی مدد فراہم کرنے اور انہیں منڈیوں سے جوڑنے کی کوششوں میں مزید تیزی آئی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ اقدامات مساوی اور جامع ترقی کے ذریعے  2047 ء  تک  وِکست بھارت  کا ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/PR323102026_20261023163106_ab3558.JPG

 

صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ قبائلی برادریاں فطرت کی پوجا کرتی ہیں، جو زندگی کا سرچشمہ ہے۔ ترقی کے سفر میں ہمیں قبائلی برادری کے فطرت دوست طرزِ زندگی سے قیمتی سبق حاصل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے فطرت کے تحفظ اور اس کی دیکھ بھال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/PR423102026_20261023163120_632eeb.JPG

 

عوامی تقریب سے قبل  ، صدرِ جمہوریہ نے موریہ  دربار میں مقامی مانجھی اور چلکی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جگدل پور میں رنگولی اور دسہرہ کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

اس سے قبل صدرِ جمہوریہ نے جگدل پور میں ماں دنتیشوری مندر میں درشن کیے اور پوجا کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/PR523102026_20261023163140_f90dd5.JPG

 

صدرِ جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –    م م       -  ع ا )

U.No. 6579


(ریلیز آئی ڈی: 2327425) وزیٹر کاؤنٹر : 8