پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 12:14PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کا قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) 2017 سے دورانیہ وار افرادی قوت کا سروے (پی ایل ایف ایس) کر رہا ہے۔ وقت کے ساتھ اس سروے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مزدوری کے شعبے سے متعلق اعداد و شمار زیادہ بروقت اور تفصیلی طور پر دستیاب ہو سکیں۔ جنوری 2025 سے دورانیہ وار افرادی قوت کا سروے کے نمونہ جاتی خاکے میں نئی تبدیلیاں کی گئیں، جن کا مقصد ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ تخمینے فراہم کرنا اور ریاستوں کے اندر ذیلی سطح پر اشاریوں کے تخمینے کو ممکن بنانا تھا۔ اس سروے میں تعلیم اور ہنر مندی سے متعلق سوالات بھی شامل کیے گئے۔ اس کے علاوہ، جنوری 2026 سے تجرباتی بنیاد پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرنے والے افرادسے متعلق معلومات بھی جمع کی جا رہی ہیں، جو عارضی نوعیت کے کام کرنے والے افراد کی ایک ذیلی قسم ہیں۔
قومی شماریاتی دفتر جنوری 2027 سے دورانیہ وار افرادی قوت کا سروے کے نمونہ جاتی خاکے میں تبدیلیاں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس وقت دو سالہ مدت 2027-2028 کے لیے تازہ نمونے (نیا پینل 6) ایک تازہ ترین نمونہ جاتی فریم سے منتخب کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ سروے کے سوال نامے میں بھی بعض تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں تفصیلات پر مشتمل ایک تصوراتی نوٹ تیار کیا گیا ہے، جو https://www.mospi.gov.in/ پر دستیاب ہے۔
اس پریس نوٹ کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دن کے اندر پالیسی سازوں، محققین، تعلیمی و تحقیقی اداروں اور عام لوگوں سے مجوزہ تبدیلیوں کے بارے میں تبصرے اور تجاویز مدعو کی جاتی ہیں۔
نمونہ جاتی خاکے اور تخمینہ لگانے کے طریقۂ کار میں اہم تبدیلیاں
- ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرنے والے کارکنوں کے لیے الگ طبقے کی تشکیل: دورانیہ وار افرادی قوت کا سروے 2026 کے تجربے سے معلوم ہوا کہ موجودہ انتظام کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرنے والے افراد کی مناسب تعداد کا احاطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ اس لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کی بنیاد پر دوسرے مرحلے کا ایک نیا زمرہ (ایس ایس ایس ) متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ موجودہ طبقاتی ڈھانچے اور اس کی تشکیل کو برقرار رکھا جائے گا۔ دیہی علاقوں میں چار اور شہری علاقوں میں پانچ زمرے ہوں گے، اور ہر منتخب ابتدائی اکائی ( یف ایس یو) میں 14 گھرانوں سے معلومات جمع کی جائیں گی۔ طبقوں کی تشکیل میں اس ترمیم سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرنے والے افراد کے بہتر احاطے اور محنت کی منڈی کے اس ابھرتے ہوئے شعبے کے بارے میں زیادہ جامع معلومات جمع کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
- نمونہ جاتی فریم میں تازہ کاری اور دیگر اصلاحات: دو سالہ مدت 2027-2028 کے لیے نئے نمونے (پینل 6) ایک تازہ ترین نمونہ جاتی فریم سے منتخب کیے جائیں گے۔ اس میں تازہ ترین شہری فریم سروے، شہری آبادی میں اضافے اور کمی، اضلاع اور دیگر انتظامی اکائیوں کی تشکیل، تقسیم یا انضمام، نیز مردم شماری 2011 کے دیہی فریم کی تجدید کو بھی ملحوظ خاطررکھا جائے گا۔ تازہ ترین نمونہ جاتی فریم موجودہ آبادی، بالخصوص شہری آبادی، کی بہتر نمائندگی یقینی بنائے گا، کیونکہ اس میں شہری آبادی میں تبدیلیوں، انتظامی حدود میں ردوبدل اور نئے شہری علاقوں کے وجود میں آنے کو شامل کیا جائے گا۔ اس سے نمونوں میں آبادی کے بہتر احاطے کے ساتھ پیریاڈک لیبر فورس سروے کے تخمینوں کی صحت اور افادیت میں اضافے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ، گزشتہ دو سالہ مدت (پینل 5) کے تجربے کی بنیاد پر نمونوں کی تقسیم اور طبقہ بندی کے معیارات میں بھی ترمیم اور تازہ کاری کی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں سے نمونوں کی تقسیم اور طبقہ بندی کی کارکردگی بہتر ہونے اور آبادی میں پائے جانے والے فرق کی زیادہ مؤثر نمائندگی یقینی بنانے کی توقع ہے۔ اس کے نتیجے میں نمونوں کے انتخاب کے دوران پیش آنے والی عملی مشکلات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
- ابتدائی تین ماہ کے دوران عبوری انتظام: جنوری 2027 سے پہلے تین ماہ کے دوران نمونے میں پینل 5 کے فریم اور تازہ ترین پینل 6 کے فریم، دونوں کی ابتدائی اکائیاں (ایف ایس یو) شامل ہوں گی۔ ان مہینوں کے ماہانہ خبرناموں میں دونوں فریموں کی بنیاد پر مشترکہ ماہانہ تخمینے پیش کیے جائیں گے۔ ان تین ماہ کے لیے نسبتی معیاری خطہ ( آر ایس ای)کے تخمینے پیش نہیں کیے جائیں گے۔ اس طریقۂ کار سے تازہ ترین نمونہ جاتی فریم کی جانب ہموار منتقلی ممکن ہوگی اور مزدوری کے شعبہ سے متعلق ماہانہ اور سہ ماہی تخمینوں کی اشاعت کا تسلسل بھی برقرار رہے گا۔
دورانیہ وار افرادی قوت کا سروے کے نظام الاوقات میں اہم تبدیلیاں
- ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرنے والے افراد کی شناخت: نظام الاوقات 0.0 پی ایل کے بلاک 5 میں ایک اضافی دو اختیاری سوال شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ایسے گھرانوں کی شناخت کی جائے گی جن کے کسی فرد نے مقررہ حوالہ جاتی مدت کے دوران کبھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کیا ہو۔ ان سوالات کے ذریعے شہری اور دیہی، دونوں علاقوں کے تمام گھرانوں سے معلومات حاصل کی جائیں گی، تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرنے والے کارکنوں کے لیے نئے طبقے کی تشکیل کی غرض سے اہل گھرانوں کی شناخت میں سہولت ہو۔
- بلا معاوضہ سرگرمیوں کی پیمائش: نظام الاوقات 10.4 میں ذاتی استعمال کے لیے اشیا کی پیداوار، گھر کے اندر بلا معاوضہ انجام دی جانے والی سرگرمیوں، دیکھ بھال کے کام، رضاکارانہ خدمات اور زیرِ تربیت افراد کے بلا معاوضہ کام سے متعلق نئے سوالات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ سوالات صرف پہلے دورے کے دوران دیہی اور شہری، دونوں علاقوں میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے پوچھے جائیں گے، جس سے ان سرگرمیوں کے بارے میں سالانہ رپورٹ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ ان سرگرمیوں کو شامل کرنے سے روایتی روزگار کے دائرے سے باہر کام کی مختلف صورتوں کا زیادہ جامع جائزہ لینے، بلا معاوضہ اور غیر بازاری سرگرمیوں سے متعلق اعداد و شمار کی دستیابی بہتر بنانے اور گھرانوں و برادریوں کی فلاح و بہبود میں افراد کے کردار کو وسیع تر تناظر میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔
تبدیل شدہ نمونہ جاتی خاکہ اور تخمینہ لگانے کا طریقۂ کار، نیز ترمیم شدہ نظام الاوقات 0.0 پی ایل اور 10.4، بنیادی خاکہ کا حصہ ہیں۔
پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
******
ش ح ۔ع و۔م ش ۔
(6563)