پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 9:50PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک ایس 7 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر تیجس نندکمار کو مبارکباد پیش کی۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ان کی ثابت قدمی، محنت اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا عزم قابلِ ستائش ہے، اور انھوں نے ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے شیئر کیا:
”تیجس نندکمار نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک ایس 7 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ان کی ثابت قدمی، محنت اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا عزم قابلِ ستائش ہے۔ اس کام یابی پر تیجس کو مبارکباد۔ ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi“
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6546