پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 5:45PM by PIB Delhi
انڈین ریلوے، ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر وزارتِ کوئلہ اور وزارتِ توانائی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے
انڈین ریلوے نے کوئلے کی لوڈنگ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے؛ اکتوبر 2026 میں،18 اکتوبر تک گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران کوئلے کی لوڈنگ میں اکتوبر 2025 کے مقابلے میں روزانہ 87 ریکس کا اضافہ ہوا، جو ملک بھر کے تھرمل پاور پلانٹس کو کوئلے کی قابلِ اعتماد فراہمی یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
مالی سال 27-2026 کی پہلی ششماہی کے دوران، انڈین ریلوے نے تھرمل پاور پلانٹس کو روزانہ اوسطاً 430 کوئلے کی ریکس روانہ کیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہ ہے۔ یہ رفتار ستمبر 2026 میں بھی برقرار رہی، جب ستمبر 2025 کے مقابلے میں کوئلے کی ریکس کی روانگی میں روزانہ 14 فیصد اضافہ ہوا۔
کوئلے کی نقل و حمل کی یہ مسلسل رفتار ایسے وقت میں دیکھی جا رہی ہے جب توانائی کی کھپت میں اضافہ ہو رہا ہے اور صنعتی پیداوار میں تیزی نیز ملک کے کچھ حصوں میں کم بارشوں کے باعث کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی طلب بڑھ گئی ہے۔
کوئلے کی مسلسل ترسیل نے تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں مدد دی ہے، جس سے ملک بھر میں بجلی کی قابلِ اعتماد پیداوار ممکن ہو سکی ہے۔ انڈین ریلوے، کوئلے کی موثر ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے وزارتِ کوئلہ کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ وزارتِ توانائی کے ساتھ بھی رابطے میں ہے تاکہ کوئلے کی نقل و حمل اور فراہمی کا سلسلہ جاری رہے، جس سے تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے اور ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 6524