وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کو پی ایم نیتن یاہو کا ٹیلی فون کال  موصول ہوا

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا

وزیر اعظم مودی نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کے ہندوستان کے مؤقف کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نیتن یاہو کا ٹیلی فون کال موصول ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی حالیہ صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم مودی نے مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا راستہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*****

(ش ح۔ع ح۔ت ع)

UN.6507

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2326818) وزیٹر کاؤنٹر : 7