سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود، بازآبادکاری اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا


وزیر موصوف نے تربیت، مشینوں کے استعمال، ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) کے استعمال اور نمستے اسکیم کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر زور دیا

صفائی کارکنوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے ایم ایس ایکٹ، 2013 پر سختی سے عمل درآمد اور مربوط کوششوں کی اپیل کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 5:03PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے 22 اکتوبر 2026 کو صفائی کرمچاریوں کے قومی کمیشن (این سی ایس کے)کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود، باز آبادکاری، تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261022170525_4fa0b8.jpg

اس میٹنگ میں صفائی کرمچاریوں کے قومی کمیشن (این سی ایس کے)کے چیئرمین جناب بھگوت پرساد مکوانا، رکن جناب منوج کمار والمیکی، رکن جناب روی رامو کالوسے اور کمیشن کی رکن ڈاکٹر(محترمہ) سشما گوریال نے شرکت کی۔ وزارت کے متعلقہ جوائنٹ سکریٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261022170535_97c426.jpg

میٹنگ کے دوران صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود اور باز آبادکاری کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں کام کے حالات کو بہتر بنانے، پیشہ ورانہ تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کی سماجی و اقتصادی خود مختاری کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261022170544_f05659.jpg

ڈاکٹر وریندر کمار نے صفائی کارکنوں کی مہارتوں میں اضافے، کام کے محفوظ طریقوں کو فروغ دینے اور انہیں باوقار اور محفوظ انداز میں صفائی سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کے قابل بنانے کے لیے مناسب تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے وزارت کی نیشنل ایکشن فار میکینائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم(نمستے)اسکیم کی دفعات اور فوائد کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ اہل مستفیدین اس اسکیم کے فوائد حاصل کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261022170556_d4ea7b.jpg

وزیر موصوف نے پیشہ ورانہ خطرات کو کم سے کم کرنے اور صفائی کے غیر محفوظ طریقوں کے خاتمے کے لیے اہل صفائی کارکنوں کو مناسب مشینی آلات اور ذاتی حفاظتی سازوسامان(پی پی ای)کٹس فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آلات کی فراہمی کے ساتھ ان کا درست اور مؤثر استعمال، باقاعدہ دیکھ بھال اور وقتاً فوقتاً نگرانی بھی ضروری ہے، تاکہ ان کی مسلسل فعالیت اور افادیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر کمار نے مینول طور پر انسانی فضلہ اٹھانے کے کام پر پابندی اور اس کام سے وابستہ افراد کی باز آبادکاری سے متعلق ایکٹ، 2013(ایم ایس ایکٹ، 2013) اور اس سے متعلقہ ایم ایس قواعد، 2013 پر سختی سے عمل درآمد پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261022170606_e1cbc7.jpg

وزیر موصوف نے صفائی کرمچاریوں کے قومی کمیشن  سے اپیل کی کہ وہ صفائی کارکنوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے اور متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل قائم کرے، تاکہ فلاحی اقدامات اور سرکاری اسکیموں کے فوائد تمام اہل مستفیدین تک پہنچ سکیں۔

اس میٹنگ میں حکومتِ ہند کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود، باز آبادکاری، تحفظ اور سماجی و اقتصادی خود مختاری کو یقینی بنایا جائے گا، جس میں باوقار کام کے حالات، مشینی طریقوں کے فروغ اور متعلقہ فلاحی اقدامات کے مؤثر نفاذ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

*****

) ش ح  –     م      ع   -   ف ر )

U.No. 6496

 


(ریلیز آئی ڈی: 2326815) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil