وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے  ایشیائی پیرا گیمز میں کانسےکا تمغہ جیتنے پر ابھیجیت سکھوجہ کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں پیرا بیڈمنٹن کے مینز سنگلز ایس ایل 4 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ابھیجیت سکھوجہ کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ اپنے پہلے ہی مقابلے میں پوڈیم تک پہنچنا ایک قابلِ ستائش کامیابی ہے، جو ان کی صلاحیت، لگن اور سخت محنت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے ابھیجیت کے کھیل کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ابھیجیت سکھوجہ کی جانب سے ایک شاندار آغاز!

ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں پیرا بیڈمنٹن کے مینز سنگلز ایس ایل 4 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارک باد۔ اپنے پہلے ہی مقابلے میں پوڈیم تک پہنچنا ایک قابلِ ستائش کامیابی ہے اور ان کی صلاحیت، لگن اور سخت محنت کی عکاسی کرتی ہے۔ کھیل کے میدان میں ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات: PM @narendramodi ‘‘

 

 

 

*******

 

ش ح۔ ع ح۔ ت ع

UN-NO-6506


(ریلیز آئی ڈی: 2326807) وزیٹر کاؤنٹر : 9