سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے دھول پر قابو پانے اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بھیڑ کم کرنے کے عمل کو تیز تر بنا کر دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات مزید مؤثر بنا دیے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 4:47PM by PIB Delhi

سردیوں کے موسم سے قبل دہلی-این سی آر میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے، بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی(این ایچ اے آئی)نے گرد و غبار پر قابو پانے کی کوششوں میں معاونت کے لیے تقریباً 60 واٹر اسپرنکلرز اور ٹینکرز، 14 اینٹی اسموگ گنز، 23 مکینیکل روڈ سویپنگ مشینیں(ایم آر ایس ایم)، ٹریکٹر پر نصب دو جھاڑو مشینیں اور 900 سے زائد کارکن تعینات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، دہلی-این سی آر میں قومی شاہراہوں کے 157 کلومیٹر طویل حصوں پر 13 مکینیکل روڈ سویپنگ مشینیں کام کر رہی ہیں۔

این ایچ اے آئی کے رکن (تکنیکی) جناب آلوک دیپانکر نے آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا اور فیلڈ ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ آلات، افرادی قوت اور پانی کے چھڑکاؤ کے انتظامات کی مکمل تعیناتی یقینی بنائیں، اینٹی اسموگ گنز کو باقاعدگی سے چلائیں اور روزانہ مشینی طریقے سے سڑکوں کی صفائی کریں۔ انہوں نے دہلی-این سی آر میں فضائی معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن(سی اے کیو ایم)کے وضع کردہ ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان ضوابط میں تعمیراتی مواد کو ڈھانپنا، سڑکوں کی سطح کو گرد و غبار سے پاک رکھنا اور گریپ(جی آر اے پی)کے قابل اطلاق مراحل کے مطابق اقدامات کو مزید تیز کرنا شامل ہے۔ این ایچ اے آئی کے حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیوں کی نگرانی کریں اور جغرافیائی محلِ وقوع کے ٹیگ کے ساتھ تصاویر پر مشتمل پیش رفت کی رپورٹیں پیش کریں۔

ماحولیاتی اقدامات کے تحت، این ایچ اے آئی نے مالی سال 2025-26 کے دوران قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں 9.52 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے مقابلے میں تقریباً 9.80 لاکھ پودے لگائے، جن میں سے 90 فیصد سے زائد پودوں کے زندہ رہنے کی شرح حاصل ہوئی۔ مزید برآں، دہلی کے لینڈ فل مقامات سے حاصل ہونے والے تقریباً 13.58 لاکھ ٹن غیر فعال مادّے کو یو ای آر-II اور ڈی این ڈی-سوہنا کوریڈورز کے پشتوں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا، جس سے کچرے کے پائیدار استعمال کو فروغ ملا۔

جائزہ اجلاس میں ٹریفک کی بھیڑ کم کرنے کے لیے شروع کیے گئے اہم منصوبوں، جن میں یو ای آر-II، دوارکا ایکسپریس وے، ڈی این ڈی-سوہنا ایکسپریس وے اور دہلی-دہرادون ایکسپریس وے شامل ہیں، پر بھی غور کیا گیا۔ یہ منصوبے دہلی-این سی آر میں ٹریفک کی بھیڑ اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کے باعث ہونے والی آلودگی کو کم کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ ٹریفک کی بھیڑ کم کرنے کے لیے مجوزہ منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت اور گرین دہلی ایپ نیز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے موصول ہونے والی عوامی شکایات کے فوری ازالے پر بھی زور دیا گیا۔

این ایچ اے آئی سردیوں کے موسم میں دہلی-این سی آر میں گرد و غبار سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی کو مزید ہموار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-22165310_20261022165320_d87376.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261022165112_7d4007.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261022165343_d049f6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261022165355_f1ed0e.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261022165405_13f690.jpg

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 6494


(ریلیز آئی ڈی: 2326740) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil