وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر شیتل دیوی اور پایل ناگ کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 6:34PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے پیرا کمپاؤنڈ ڈبلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر شیتل دیوی اور پایل ناگ کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے ٹیم ورک اور کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کے شاندار مظاہرے کو سراہا، جس سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کو ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ٹیم ورک اور کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کا شاندار مظاہرہ!

ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے پیرا کمپاؤنڈ ڈبلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر شیتل دیوی اور پایل ناگ کو مبارک باد! دونوں کھلاڑیوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی آئندہ کوششوں کے لیے میری نیک تمنائیں: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

 

 

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6422


(ریلیز آئی ڈی: 2326177) وزیٹر کاؤنٹر : 8